کھام گاؤں (واثق نوید) سر سیّد احمد خان اردو جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس امڑاپور میں ربیع الاول کی مناسبت سے 13 ستمبر 2024 بروز جمعہ کو "یوم سیرت النبی ﷺ کے طور پر مختص کیا گیا تھا ۔
اس پروگرام كو دو حصّوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔پروگرام کے پہلے حصّے میں ذاکر حسن اردو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج لونار کی جانب سے منعقد کیے گئے ضلعی سیرۃ النبی ﷺ کوئز کا امتحانی مرکز ہونے کی وجہ سےطلبہ و طالبات کے امتحان لئے گئے ۔جس میں ادارہ ہذا کے 200 بچے امتحان میں شریک رہے ۔
پروگرام کے دوسرے حصّہ میں سیرت النبی ﷺ کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا،
جس میں بستی کے علماء اکرام ائمہ اکرام اورحفاظ اکرام و بستی کےحجاج اکرام اور عمائدینِ گاؤں اور
بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔
اس جلسے کا مقصد نبی کریم ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا اور امت مسلمہ کو آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی دعوت دینا تھا۔
مدعو مہمانان میں مولانا محمد محمود قاسمی صاحب
( امام و خطیب مرکز جامع مسجد امڑاپور)
مولانا محمد مظفر مظاہری
ضلعی صدر عالمی مجلس ِتحفظِ ختم نبوت کمیٹی و امام و خطیب مدینہ مسجد امڑاپور
مولانا محمد ذھین حسینی شاہ صاحب
( امام و خطیب مسجدِ فلاح دارین امڑاپور)
حافظ عبدالواجد صاحب
( امام و خطیب مسجدِ فلاح دارین امڑاپور )
حافظ احمد علی صاحب
( امام و خطیب مکہ مسجد امڑاپور )
حافظ عبدالمتین شاہ صاحب
( امام و خطیب اقصی مسجد امڑاپور )
حافظ محمد عدنان رضا صاحب
( امام و خطیب مسجدِ علم نور امڑاپور )
حافظ مجید صاحب
( امام و خطیب مسجدِ ہدایت نگر امڑاپور )
زرین خان صاحب
( امام و خطیب نورانی مسجد امڑاپور )
اور قاری احمد الله خان صاحب شامل تھے ۔
جلسے کا آغاز قاری احمد اللّه خان صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد علاقہ کے مشہور نعت خواں مولانا ذہین حسینی صاحب نے رسول اللہ ﷺ کی شان میں نعت پیش کی۔ جلسے میں شرکت کرنے والے مقرر خاص مولانا محمد مظفر جاوید مظاہری صاحب نے اپنے خطاب میں نبی کریم ﷺ کے عدل و انصاف اور اخلاق حسنہ پر روشنی ڈالی اور مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں ان اصولوں کو اپنائیں۔
اخر میں صدر جلسہ حضرت مولانا محمد محمود قاسمی صاحب نے نبی کریم ﷺ کی سیرت کو "رحمت للعالمین" کے طور پر اجاگر کیا اور امت کو محبت، صبر اور حسن سلوک کی تعلیمات کو اپنانے کی ترغیب دی۔
اس موقع پر ادارۀ سرسید خان اردو جونیئر کالج کے صدر محترم شیخ اعظم صاحب نے ائندہ انعامی سیرۃالنبی ﷺ مقابلے کروانے کی یقین دہانی کروائی ۔
ادارے کے پرنسپل شیخ ظفر پٹیل صاحب نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنا چاہیے جس سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم طلبہ و طالبات کے سامنے رہے گی اور عمل کرنا آسان ہوگا ۔
اس جلسے میں آئے تمام مہمانان جن میں علماء اکرام حفاظ و ائمہ اکرام اور حجاج اکرام شامل ہے سب کی خدمت میں الفلاح ایجوکیشنل ملٹی پرپز ویلفیئر سوسائٹی نے تحفے اور ہدیے پیش کیے گئے ۔
شرکاء اور کالج کے طلبہ و طالبات نے جلسے کے دوران نبی کریم ﷺ سے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آپ ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی کوشش کریں گے۔
جلسے کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا، جس میں امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور عالمی امن کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔.
اس پروگرام کو کامیابی سے ہم کنار کرانے میں ادارے کے محنتی اور قابل اساتذہ کرام جن میں رضوان اللہ خان سر محمد عابد سر محمد معین اختر سر عبدالرحمن سر سید عمران سر جواد دانش سر توفیق سر سمیر سر اور شیرین ناز میڈم نے انتھک محنت کی ۔
اس پروگرام کے نظامت شعیب اللّه خان سر نے بحسن خوبی انجام دی ۔