الحمداللہ شکر الحمداللہ بروز جمعرات 12 ستمبر 2024 کو مدرسہ زید بن ثابت (رضی اللہ)کے زیر اہتمام ایک آل مالیگاؤں اردو تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا..اس مسابقے میں شہر کے تقریباً 26 مدارس کے طلباء نے شرکت کرکے اپنی دمدار موجودگی درج کرائی. جس میں میرے فرزند ارجمند مومن عبدالحسیب زاہد اختر (زاہد امین سر ) نے مسجد و مدرسہ حضرت عکرمہ(رض) سے شرکت کرکے اپنے مخصوص، معصوم اور دلنشیں انداز میں مفتی عامر ملی صاحب کی تحریر کردہ تقریر بعنوان لڑکوں کی تعلیم سے دوری، ایک سماجی بیداری کو پیش کرکے حاضرین سے نا صرف داد و تحسین حاصل کی بلکہ مسابقے میں پنجم پوزیشن حاصل کرکے انعام واکرام کے حقدار بھی قرار پائے...
ہم اس بڑی کامیابی پر مسجد و مدرسہ حضرت عکرمہ کے ذمیداران قاری ریحان صاحب اور تیارکردہ معلم حافظ مدثر صاحب کو دل کی عمیق گہری سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان صاحبان کے شکر گزار بھی ہیں کہ انہوں نے ہمارے بچے کا اس مسابقے کے لیے انتخاب کیا جس کی وجہ سے بچے میں مزید اعتماد موجزن ہوا.اس بچے کو انعام کی شکل میں ایک کولر، اسکول بیگ، کچھ کتابیں اور سند پیش کی گئی... سچ ہے اللہ جسے چاہے بے انتہا عزت و توقیر عطا کرتا ہے. وہ جسے چاہے عزت دیتا ہے... شکر پروردگار کہ اس نے اتنی عظیم کامیابی سے نوازا..
اسی حفظ قرآن کے مسابقے میں بھی اسی مدرسے کے ایک طالب علم نے اول. انعام حاصل کرکے جہاں والدین کا نام روشن کیا وہیں ہنگلاج نگر کی پسماندہ بستی میں تعلیم کی بیداری کی امیدوں بھری کرن جگائی.
اسی کے ساتھ اس طالب علم اور ان کے استاد محترم کو بھی ڈھیر ساری مبارکبادی پیش کی جاتی ہے...
زاہد امین سر.
شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں