وہی ہوا جو اس سے پہلے یوسی سی میں ہوچکا تھا، تب بھی مسلمانوں کا جذبہ دیکھ کر حکومت کے ہاتھ پیر پھول گئے تھے اور ایمیل کی بھیجنے کی آخری تاریخ اچانک بڑھادی گئی تھی تاکہ مسلم مخالفین کو بھی زیادہ سے زیادہ میل بھیجنے اور اپنی تعداد بڑھانے کا موقع مل سکے، بالکل اسی طرح اس بار بھی وقف ترمیمی بل کے سلسلے میں رائے دینے کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی نے اچانک تاریخ دو دن آگے بڑھادی ہے ـ بہانہ یہ کیا کہ چونکہ رائے شماری کا آخری اشتہار یکم ستمبر کو شایع ہوا تھا اس لئے پندرہ دن کی مدت ۱۵ ستمبر کو پوری ہورہی ہے
لیکن حکومت شاید یہ نہیں جانتی کہ ہماری قوم میں جب غیرت اسلامی بیدار ہوجاتی ہے تو وہ ہر رکاوٹ کو باسانی عبور کرلیتے ہیں ـ پچھلی بار بھی کثرت تعداد کے باوجود مسلم مخالفین ناکام ہوئےتھے اور مسلمانوں کے میل کی تعداد مخالفین سے کہیں زیادہ تھی، انشااللہ اس بار بھی ناکام ہونگے ـ
دوستو! رائے شماری کی مدت میں جو دو دن کا اضافہ ہوا ہے اس کو ہمیں موقع کے روپ میں دیکھنا چاہیئے ـ اب بھی بہت سے لوگ ایسے باقی رہ گئے ہیں جنھوں نے اس رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ہے، اس موقع کا فائدہ اُٹھائے اور ان سے بھی میل کرائیے، گلی گلی گھر گھر جاکر کام کرنے کا موقع ہے،ملی حمیت کے اظہار کا موقع ہے ـ پتہ چلا ہے کہ مخالفین بھی کوشش کررہے ہیں، اُن کی پرواہ کئے بغیر اپنا کام کیجئے اور اوقاف بچانے میں اپنا کردار ادا کیجئے ـ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ـ
یاد رہے! اب جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کو رائے دینے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2024 ہے.ـ
محمود احمد خاں دریابادی
کنوینئر تحفظ اوقاف کمیٹی آل.انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ـ مہاراشٹرا
14 ستمبر 2024 دو بجے شب