بتاریخ 13 ستمبر 2024 بروز جمعہ
قابل احترام علماء ،ائمہ مساجد اسکول و کالج کے ذمہ داران اور مختلف سماجی و مذہبی تنظیموں کے ذمہ داران جیسا کہ آپ جانتے ہیں اور الحمدللہ گزشتہ کئی دنوں سے وقف ترمیمی بل کے مخالفت میں اس ضمن میں تشکیل دی گی پارلیمانی سلیکشن کمیٹی ،( جے پی سی ) کو اپنی رائے بزریعہ ای میل روانہ کرنے میں عوام الناس کی رہنمائی کرنے کے ساتھ ساتھ میدان عمل میں چل پھر کر کام بھی کر رہے ہیں الحمدللہ آپ کی مخلصانہ محنت اور کوششوں کے نتیجے میں یہ گزارش تحریر کیے جانے تک ایک کروڑ چھیانوے لاکھ سترہ ہزار تین سو نو ( 1,96,17,309 ) لوگوں نے اس بل کی مخالفت میں پارلیمانی سلیکشن کمیٹی کو اپنی رائے روانہ کر چکے ہیں بقیہ وقت میں تعداد پانچ گنا زیادہ ہو جائے اس ضمن میں درج ذیل نکات پر عمل کرنے کی عاجزانہ درخواست ہے
1 علماء اور ائمہ مساجد اس وقف ترمیمی ایکٹ کی مخالفت سے متعلق جمعہ کی نماز کے بعد دعا سے قبل رہنمائی کریں اور زیادہ سے زیادہ جے پی سی کو اس بل کی مخالفت میں اپنی رائے روانہ کرنے کی ترغیب دیں
2 مساجد کے باہر نوجوانان محلہ کی ایک ٹیم ٹیبل پر کیو آر کوڈ چسپاں کر کے لوگوں کو اپنی رائے بھیجنے میں مدد کریں
3 نماز جمعہ کے بعد نوجوان محلہ کی ایک ٹیم گھر گھر جا کر تمام افراد خانہ کی رائے روانہ کرنے میں ان کی مدد کریں
4 جماعت اسلامی ہند کی لیڈیز ونگ محلے کی ذمہ دار خواتین اور کالج کی طالبات گھر گھر جا کر اس بل کے مخالفت میں اپنی رائے روانہ کرنے میں ان کی مدد کریں
5 ہر فرد اپنے اہل خانہ کی اس بل کی مخالفت میں رائے بھیجنے کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر ادا کریں
6 ہائی اسکول جونیئر کالج ،سنیئر کالج ، ڈی ایڈ کالج ، بی ایڈ کالج کے صدر المدرسین، پرنسپل، لیکچرار اپنے طلبہ کو اس بل کی مخالفت میں راۓ روانہ کرنے کا موقع دیں انہیں اس ضمن میں دوسروں کی مدد کرنے کی ترغیب دیں
7 تمام سماجی مذہبی تنظیموں کے ذمہ داران اس ضمن میں اپنی کوششوں میں مزید اضافہ کریں
امید ہے بحیثیت مسلمان وقف جائیداد کے تحفظ کے لیے اور اپنےرب اللہ کو راضی کرنے اس اہم قومی وملی ذمداری کو مورخہ 13 ستمبر بروز جمعہ کی رات 12 بجے تک انجام دے کر ملی بیداری کا ثبوت دیں گے اور اس سلسلے میں اکابرین ملت بلخصوص قابل صد تکریم حضرت مولانا خلیل الرحمن سجاد نعمانی ، قابل صد تکریم حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی،مہتمم دارلعلوم دیوبند ، قابل صد احترام حضرت مولانا ارشد مدنی، لائق صد تکریم حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، محترم المقام حضرت مولانا محمود مدنی، قابل صد احترام حضرت مولانا توقیر احمد رضا، محترم المقام شیر پنجاب حضرت مولانا عثمان لدھیانوی ، محترم المقام حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی، محترم المقام سعادات اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی اور دیگر اکابرین ملت کی وقف ترمیمی ایکٹ کی مخالفت میں کی جانے والی کوششوں میں اپنا حصہ لگا کر ان کا حوصلہ بڑھائیں گے