کھام گاؤں (واثق نوید) اج کے اس دور میں جبکہ نجی تعلیمی ادارے ، بدعنوانیوں ، رشوت خوری ، اقربا پروری ، کے لئے سماج میں ہمیشہ موضوع گفتگو رہے ۔ ان میں چند ادارے ایسے بھی ہیں جو اپنے ذاتی خرچ سے طلباء کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے تعاون و کوشش کرتے رہتے ہیں ۔
جو قابل ستائش ہے ان کی کوششوں کو سرہنا اور تشہیر کرنا ضروری ہے ۔ تاکہ سماج میں اداروں بلخصوص اردو اداروں کے تعلق سے بد گمانی کم ہو ۔ اس کی ایک مثال کھام گاؤں شہری دیکھنے کو ملی ۔
ملی جانکاری کے مطابق الفلاح ایجوکیشن سوسائٹی کھام گاؤں کے عبد المجید کے جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی ملّت اردو ہائی اسکول، و ملّت اردو پرائمری سکول، کھام گاؤں کے تمام طلباء وطالبات کو مفت اسکول یونیفارم تقسیم کئے گئے ۔
محمد شفیع اللّٰہ ( صدر مدرس، ملّت اردو پرائمری سکول) اور سیّد عمران ( مدرس ملّت اردو ہائی اسکول ) کے تھوں تمام طلباء کو ایک مختصر پروگرام میں یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر محمد احسان اللّٰہ ( صدر مدرس، ملّت اردو ہائی اسکول) و دونوں اداروں کے اساتذہ بھی موجود تھے ۔