کھام گاؤں (واثق نوید) گزشتہ سال کی طرح امسال بھی طلباء کو سیرت النبی سے واقف کرانے کے لئے لونار کی مشہور و معروف تعلیمی ادارے ، ڈاکٹر ذاکر حسین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج ، نے مقامی جمعیۃ علماء ہند اور شہر کے معززین کے مشترکہ تعاون سے 13 ستمبر 2024 کو عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر سیرت النبی کوئز مقابلے کا
انعقاد کیا تھا ۔
یہ مقابلہ دو مراحل پر مشتمل ہے ۔
پہلے مرحلے میں اسکولی سطح پر اور دوسرے مراحل میں ان شریک طلباء میں سے 70 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کا فائنل امتحان لونار میں منعقد ہوگا۔
پہلے مرحلے کے مقابلے میں بلڈھانہ ضلع کے مختلف مقامات میں اپنی اپنی اسکولوں سے 12,435 طلباء نے شرکت کا اندراج کیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ منتظمین نے سیرت النبی کوئز میں شرکت سے کوئی فیس نہیں لی ۔ منتظمین نے خود وقت مقررہ سے قبل ہر اسکول میں پرچے پہنچا دیئے ۔
پہلے مرحلے کے تحریری سیرت النبی کوئز امتحان میں 70% نمبر حاصل کرنے والے تمام طلبہ کا دوسرے مرحلے میں فائنل امتحان 22 ستمبر 2024 کو ڈاکٹر ذاکر حسین اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج لونار میں لیا جائے گا۔ فائنل امتحان میں پہلے نمبر کے ساتھ کامیاب ہونے والے دو طلباء کو انعام کے طور پر عمرہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کرائی جائے گی ۔ پہلے دو انعامات میں سے ایک انعام کالج کی جانب سے دیا جائے گا اور دوسرا ودربھ اکیڈمی کے ڈائریکٹر شیخ سر، کی طرف سے دیا جائے گا۔
ان دو پہلے انعامات میں سے ایک انعام ضلع بلڈھانہ سے منتخب کیا جائے گا اور ایک لونار شہر کے طلباء کے لئے مخصوص، رکھا گیا ۔ دوسرا انعام کوہ نور ڈرائیونگ اسکول کےشیخ غیور بھائی کے جانب سے فریج کی شکل میں دیا جائے گا، تیسرا انعام لونار سنٹرل پبلک اسکول کے جانب سے واشنگ مشین دی جائے گی ۔ ، اور چوتھا انعام حاجی رضوان جڈڈا کی طرف سے واٹر فلٹر ہوگا۔
جبکہ سونو سائیکل اسٹور کی جانب سے پانچواں انعام سائیکل رکھی گئی ۔ اس کے علاوہ مزید نقد انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ فائنل امتحان میں بہترین نمبروں کے ساتھ پاس ہونے والے طلباء کو حاجی محمود سیٹھ کی طرف سے پرکشش تحائف دیے جائیں گے۔
امتحان کے نتائج کا اعلان 22 ستمبر کو کیا جائے گا اور اسی دن عید میلاد النبی کے ضمن میں ایک شاندار سیرت النبی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے ریاستی صدر حافظ ندیم صدیقی اور ضلع کے اعلی عہدیداران شرکت کریں گے۔ جمعیۃ علماء ہند کے تعلقہ صدر حاجی رضوان جڈڈا، شہر صدر حافظ شیخ ایاز اور ڈاکٹر ذاکر حسین کالج کے صدر حاجی شیخ مسعود ، اور پرنسپل نے تمام طلباء، والدین اور سرپرستوں و ذمہ داران سے کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست کی ہے