جلگاؤں (تبریز شمسی ):کے کے اُردو گرلز ہائی اسکول و ڈاکٹر شاہیں قاضی جونیئر کالج میں ڈاکٹر رادھا کرشنن سروپلی کے جنم دن کے موقع پر یوم اساتذہ نہایت پر جوش انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر طالبات کو بتایا گیا کہ آج ڈاکٹر رادھا کرشنن کے یوم ولادت کو پورے 136 سال مکمل ہونے اور موصوف ایک ممتاز بھارتی فلسفی اور تعلیمی رہنما تھے جنہوں نے ہندوستان کے دوسرے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
انہوں نے فلسفے اور تعلیم میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی تعلیمات آج بھی عالمی سطح پر قابلِ قدر سمجھی جاتی ہیں جس کے اعتراف میں یوم اساتذہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر پیش درس کے وقت جماعت دہم الف کی طالبہ حریم نے استاد کی اہمیت اور بشراء نے ڈاکٹر رادھا کرشنن کی زندگی سے متعلق تقریر کئے اور جماعت پنجم کی عریبہ نے انگریزی زبان میں اور الماس کمر الدین پنجاری( ماحولیات) ، مصباح شبیر خان (انگریزی)، سارا انجم عتیق اللہ خان( ریاضی)، عفت فاطمہ شیخ محمود (تاریخ)، کشف شیخ اقبال (مراٹھی)، مسیرہ وسیم ملک (سائنس)، حریہ شیخ خلیل( تاریخ)، ارم فاطمہ اسلم خان (اردو)، شیخ گلفشاہ محمد عمر (ریاضی)، مصباح سکندر کھا ٹک (سائنس)، عرشیہ نور ناصر خان قریشی (ہندی)، شفا غفار کھاٹک (اردو)، شینم شیخ جاوید (مراٹھی) اور روزمین سید نیاز علی نے (انگریزی) جماعت پنجم ،ہفتم، ہشتم الف اور ہشتم ب میں پڑھایا اور فاطمہ فہیم خان اورعالیہ شاکر کھاٹک نے کلرک اور اشمیرہ علیم اور مبشرہ مختار نے پیون کی ذمہ داری ادا کی ۔
بعد ازیں پرنسپل کی حیثیت سے بارہویں جماعت کی طالبہ صباءارم اور جماعت دہم کی طالبہ البیرہ مفیز الاسلام نے صدر مدرسہ کی ذمہ داری سنبھالی اور طالبات اسکول کے نظام کو معمول کے مطابق بہ حسن و خوبی چلانے کی پوری کوشش کی۔ ساتھ ہی اسکول ہذا میں آنند بازار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جس میں طالبات نے گھر سے مختلف اشیاء بنا کر آنند بازار میں فروخت کی اور جو کہ طالبات کی سیر کا نہایت خوبصورت پہلو ثابت ہوا۔اسکول ہذا کی صدر مدرسہ اور اساتذہ اکرام نے تمام طالبات کو مباکباد پیش کی۔