کھام گاؤں (واثق نوید) ہر سال کی طرح امسال بھی ضلع پریشد امراوتی محکمہ تعلیم کے جانب سے مثالی معلم اوارڈ کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔
جس میں امراؤتی ضلعے سے ہر پنچایت سمیتی کا ایک ایک مدرس ، اس طرح 16 اساتذہ کا ضلع مثالی معلّم ایوارڈ کے لیے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں انجن گاؤں پنچایت سمیتی سے مُحمّد عارف الرحمن کا نام شامل ہے محمد عارف الرحمن یہ ایک محنتی اور قابل ٹیچر ہے جنہوں نے پچھلے سال اپنی اسکول کو ما جھی شالا سندر شالا میں انجنگاؤ ں تعلقے میں اول نمبر لانے کے لئے بہت محنت کی۔موصوف پچھلے آٹھ سالوں سے اسکول کے صدرمدرس ،کیندر پرمُکھ کے فرائص کے ساتھ اپنے طلباء پر بہت محنت کرتے ہیں اور آج اُنکی اسی محنت کو سراہتے ہوئے ضلع پریشد امراوتی نے انہیں مثالی معلّم ایوارڈ سے نوازا ہے۔