کیا تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا تھا؟ "نصابی تعلیم ادھوری چھوڑی؟ فارم نمبر 17 بھر کر امتحان میں شامل ہوں ...طلبہ کے لیے سنہری موقع".
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 07, 2025
0
share
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) ریاستی تعلیمی بورڈ مہاراشٹر نے ان طلبہ کو ایک خصوصی موقع فراہم کیا ہے جنہوں نے کسی مجبوری یا کسی اور باعث اسکول چھوڑ دیا تھا اور اپنی باقاعدہ تعلیم مکمل نہیں کر پائے۔ اب یہ طلبہ فارم نمبر 17 بھر کر دسویں جماعت (SSC) اور بارہویں جماعت (HSC) کے امتحان میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ان طلبہ کے لیے اسکول میں باقاعدہ حاضری لازمی نہیں ہے۔ایسے طلبہ جنہوں نے اسکول چھوڑ دیا ہے، باقاعدہ تعلیم کا سلسلہ بند کر دیا ہے، لیکن تعلیمی قابلیت حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، یا سرکاری کاموں مختلف لائسنس کاروبار کے لیے دسویں بارہویں کامیاب ہونا لازمی ہے وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ فارم نمبر 17 کی آن لائن اندراجی کی آخری تاریخ 9 سے 31 اگست مقرر کی گئی ہے۔ اندراج کا طریقہ کار: فارم نمبر 17 کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ نئے اسکول، کالج یا کسی سرکاری/نیم سرکاری تعلیمی ادارے سے امتحانی مرکز کا انتخاب کرنا ہوگا۔ سبجیکٹ، میڈیم، مضمون کے انتخاب کے ساتھ ساتھ موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی بھی دینا ضروری ہے۔
اندراج مکمل کرنے کے بعد رسید کا پرنٹ نکال کر رکھنا ہوگا۔ مطلوبہ دستاویزات: اسکول چھوڑنے کا داخلہ (LC) گزشتہ تعلیمی صلاحیت کی مارک شیٹ یا نتیجہ۔ شناختی کارڈ (آدھار کارڈ) اپنا پاسپورٹ سائز رنگین فوٹو فیس کتنی ہوگی؟ خانگی یا پرایویٹ امیدواروں کے لیے نام رجسٹریشن فیس درج ذیل ہوگی: دسویں جماعت کے لیے 1,100 روپے۔ بارہویں جماعت کے لیے 1,200 روپے۔ جنہوں نے اسکول کی باقاعدہ تعلیم ادھوری چھوڑی ہے ان کے لیے داخلہ فیس 100 روپے اضافی ہوگی۔ فارم نمبر 17 کیا ہے؟ مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ کے تحت اسکول چھوڑنے والے طلبہ کو امتحان میں شامل ہونے کا ایک خصوصی موقع فراہم کرنے کے لیے "فارم نمبر 17" کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کون درخواست دے سکتا ہے؟ ایسے طلبہ جنہوں نے اسکول چھوڑ دیا ہو، تعلیم ادھوری رہ گئی ہو، اور وہ دوبارہ امتحان دینا چاہتے ہوں، وہ اس فارم کے ذریعے درخواست کر سکتے ہیں۔ ہر سال ضرورت مند طلباء و سرپرست اس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں اور کر رہے ہیں مزید اس میں اضافہ ہو دیہی علاقوں کے طلباء تک یہ معلومات پہنچانا اور انہیں تعلیمی اعتبار سے مین اسٹریم میں لانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔