لونار ، اندرا گاندھی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، میں شاندار سبکدوشی و الوداعی تقریب
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 04, 2025
0
share
کھام گاؤں ، (واثق نوید) مورخہ 31 جولائی 2025 کو مقامی اندرا گاندھی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، لونار میں ایک شاندار سبکدوشی و الوداعی تقریب کا اہتمام عمل میں آیا۔ اس پرمسرت موقع پر کالج کے دو سینئر اور فعال اساتذہ عبدالتاہر سر اور الٰہی بخش سر اپنی تعلیمی ذمہ داریوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے آج باوقار انداز میں رخصت ہوئے۔
اس پُراثر موقع پر اسکول کے اساتذہ اور طلبہ کی آنکھیں نم تھیں، کیونکہ ادارہ دو ایسے انمول نگینوں سے محروم ہوا ہے جن کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ ان اساتذہ کی علمی، اخلاقی اور تربیتی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کی آئندہ زندگی کو صحت، تندرستی اور خوشحالی سے بھر دے، اور ان کی دعائیں اور محبتیں ہمیشہ ہمارے سروں پر سایہ فگن رہیں۔ آمین یا رب العالمین۔۔۔
اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت اندرا گاندھی اردو تعلیمی ادارہ کے معزز صدر عبدالغفار سیٹھ نے فرمائی۔ مہمانانِ خصوصی میں نائب صدر مخدوم سیٹھ، سکریٹری حاجی محبوب سیٹھ، شریف احمد، حاجی محمود سیٹھ اور پرنسپل شیخ توفیق سر شامل تھے، جنہوں نے سبکدوش اساتذہ کو گل دستے پیش کر کے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ تقریب کی نظامت عبدالخالق سر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی، جبکہ شکریہ کی رسم نعیم خان سر نے ادا کی۔
اس یادگار پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے تمام اساتذہ و غیر تدریسی عملے نے دن رات محنت کی اور سبکدوش ہونے والے اساتذہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔