ضلع پریشد اردو مڈل اسکول چاندور بسوا کے معلمین کے سبکدوشی پر الوداعی تقریب
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 06, 2025
0
share
ملکاپور: 6/ اگست ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع پریشد اردو مڈل اسکول چاندور بسوا تعلقہ ناندورہ ضلع بلڈھانہ کے حاجی سید فیروز الدین سر ، کرامت اللہ خان سر اور مراٹھی ساںٔیڈ سے بھگوت لانڈے سر کیندر پرمکھ 31 جولائی 2025 کو اپنی ملازمت مکمل کر کے تعلیمی خدمات انجام دینے کے بعد اپنے درس و تدریس پیشے سے سبکدوش ہوگںٔے۔
اس ضمن میں انتظامیہ کمیٹی نے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا اور تینوں اعزازی شخصیات کو شال ، گلدستے و تحائف پیش کر انکی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انکا والہانہ استقبال کیا اور نیک خواہشات و دعاؤں کے ساتھ انھیں الوداع کیا.
تقریب میں بطور مہمان خصوصی تشریف فرما رہبر خان سابق صدر مدرس، الحاج محمد شارق انصاری صدر مدرس بڑگاؤں ہاشم پورہ جلگاؤں جامود نے اعزازی شخصیات کی سراہنا و ستائش کی اور انھیں مبارکباد دی اور استقبال کیا. اس موقع پر اسکول ہذا کے اساتذہ حضرات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کو بخیریت ، عزت و وقار کے ساتھ ملازمت مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی.
ابتدائی کلمات اسلم خان سر نے ادا کیٔے اور نظامت کے فرائض محمد سلیم انصاری سر نے انجام دیںٔے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اسکول ہذا کے محمد سلیم انصاری سر ،محمد رازق سر ، موصوف شیخ محمود جمعدار سر، آصف خان سلام خان جمعدار سر ،زبیدہ میڈم ، اسلم خان سر ،محمد اعجاز سر، انیس خان سر، محمد رازق الدین سر ، سید عقیل عرف جبو بھائی نے محنت کی.