کیا افسانے میں حقیقت کی جستجو بے کار ہے؟ کیا حقیقت افسانے کی طرح دلچسپ نہیں ہوتی؟ افسانے میں اس مکمل حکیمانہ حقیقت کی آمیزش افسانے کو کسی طرح کا نقصان پہنچا ئے بغیر اسے زندگی سے قریب کر دے گی اور انسان کو بہتر زندگی بسر کرنے پر اکسا ئے گی-
اسی سلسلے کی ایک کڑی انجمن محبّان ِ ادب مالیگاؤں کی افسانوی نشست ہے ـ جو بتاریخ 9 اگست 2025 بروز سنیچر کو نوجوان محقق و مولف محترم جناب اسماعیل وفا صاحب کی صدارت میں منعقد ہورہی ہے ـ جس میں نظامت کے فرائض معروف ناظم آصف اقبال مرزا صاحب انجام دیں گے ـ انجمن محبان ادب کے 28 سال مکمل ہونے پر ڈاکٹر اقبال برکی صاحب،سمیع اللہ انصاری صاحب اور سرفراز احمد مہدی حسن صاحب کا استقبال کیا جائے گا ـ اس نشست میں صا بر گوہر علیم طاہر عزیز اعجاز نعیم سلیم ھارون اختر اور شبیر احمد انصاری اپنے افسانے پیش کریں گے ـ یہ نشست اردو میڈیا سینٹر مالیگاؤں میں 9 ـ اگست 2025 بروز سنیچر رات میں دس بجے منعقد ہوگی ـ ادب نواز حضرات سے شرکت کی گزارش کی جاتی ہے صدر و اراکین انجمن محبان ادب مالیگاؤں