غازیانی محمد سعد ابن محمد انیس برکاتی کی BBA میں شاندار کامیابی پر مبارک باد
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 07, 2025
0
share
خانقاہِ عالیہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے روحانی فیضان اور علمی کارواں کی درخشاں شاخ البرکات ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ، علی گڑھ سے اپنے تعلیمی سفر کو نہایت سلیقہ و وقار کے ساتھ طے کرتے ہوئے، جناب محمد سعد بن محمد انیس غازیانی برکاتی نے بی بی اے (BBA) کے امتحان میں فرسٹ ڈویژن کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ کامیابی دراصل ان کے عزمِ صمیم، جہدِ مسلسل، تعلیمی انہماک اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظہر ہے، جو ان کے والدین کی دعاؤں، اساتذہ کی رہنمائی اور ادارہ البرکات کی علمی فضا کا ثمردہ ہے۔ ان کی یہ پیش رفت مستقبل کے درخشاں امکانات کی نوید ہے، جو علم و عمل کی شاہراہ پر ان کے روشن قدموں کا استعارہ بن چکی ہے۔ ہم غازیانی خاندان کو اس نیک موقع پر دل کی گہرائیوں سے تہنیت و تبریک پیش کرتے ہیں، اور بارگاہِ رب العزت میں دست بدعا ہیں کہ: اللہ ربّ العزت غازیانی محمد سعد برکاتی کو علم و عمل میں رفعت، فہم و فراست میں گہرائی اور دین و دنیا دونوں میں سربلندی عطا فرمائے۔ خاندان برکات کے فیضان سے مالامال فرمائے ، ان کے لیے یہ کامیابی ترقی و سرفرازی کے نئے دروازوں کا در کھولنے والی ثابت ہو۔ آمین بجاہ النبی الامین الاشرف الافضل النجیب صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وصحبہ وبارک وسلم تبریک و تحسین منجانب: مولانا وقار عزیزی,ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی عامر البرکات، مولانا محمد ظفرالدین برکاتی، مفتی محمد رضا مرکزی، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نوری، الحاج محمد یوسف رضوی، ڈاکٹر حافظ فیضان رضا، عمران برکاتی، ڈاکٹر جاوید چشتی، محمد اویس رضوی صدیقی، احمد شفیق آرٹسٹ، ماسٹر محمد شفیق، عارف انجم انصاری، نعیم سلیم سر، طاہر انجم صدیقی، مومن وسیم احمد کتابی ( سٹی بک ڈپو) و جملہ متوسلین خاندان برکات