کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں شہر کی معروف مذہبی شخصیت ، دعوت کے کام کے پرانے ذمہ دار الحاج قاضی نعیم الدین (70) المعروف نعیم بھائی کا آج 4 ستمبر کو بعد نماز ظہر اچانک حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال ہوگیا ہے ۔ موت کی خبر عام ہوتے ہی انکے چاہنے والوں میں غم کی فضا پیدا ہوگئی ۔
مرحوم قاضی نعیم الدین کا شمار دعوت کے پرانے ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔ مرحوم نے ایم ایس ای بی میں ملازمت کرتے ہوئے تبلیغ دین کے لئے جو کام کیا وہ بھلایا نہیں جاسکتا ہے مرحوم نے دین کی بنجر زمین پر کام کرکے دین کی تبلیغ کے ساتھ نوجوانوں کے کردار سازی کا کام بھی کیا۔
مرحوم کی خوش مزاجی اور عمدہ اخلاق کی وجہ سے انکے چاہنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے ۔ ملازمت سے سبکدوشی کے بعد مرحوم نے دین کی تبلیغ کے ساتھ روحانی علاج کیا تو وہیں یونانی دواؤں کے ساتھ طبی علاج بھی کیا ۔
دعوت تبلیغ کے اس بے لوث ساتھی کی اچانک موت سے کام کرنے والوں کو زبردست صدمہ پہونچا ۔
وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا گئے
مرحوم کی میت 5 ستمبر کو ان کی رہایش گاہ شوکت کالونی سے اٹھائی جائے گی ،
نماز جنازہ صبح 9 بجے نگر پریشد اردو پرائمری اسکول کے میدان میں ادا کی جائے گی ۔
جبکہ تدفین برڈے پلاٹ مسلم قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ( آمین )