مالیگاؤں،خانقاہ رحمانیہ سے گہرا تعلق رکھنے والے شھزاد احمد رحمانی صاحب کے والد ماجد،نعمانی نگر کی مشہور و معروف شخصیت محمد یاسین شہادہ والے کے لڑکے غلام حسین اپنےمالک حقیقی سے جاملے۔ دعائے مغفرت و ایصال ثواب کی درخواست
Author -
personحاجی شاھد انجم
جولائی 02, 2025
0
share
مالیگاؤں ۔ آج ,مورخہ 2 جولائی 2025ء کو خانقاہ رحمانیہ سے گہرا تعلق رکھنے والے ہمارے مخلص رفیق محترم شھزاد احمد رحمانی صاحب کے والد ماجد محلہ نعمانی نگر گلی نمبر 3 (مالیگاؤں) کی مشہور و معروف شخصیت محمد یاسین شہادہ والے کے لڑکے غلام حسین اپنےمالک حقیقی سے جاملے۔ اِناللّہ واناالیہ راجعون۔ مرحوم غلام حسین اپنے خانوادے کےمشفق سرپرست تھےاور صوم و صلوۃ اوراد و وظائف کا خاص اھتمام بھی فرماتے تھے۔ آپ کا اٹھ جانا نہ صرف اھل خانہ بلکہ تمام اعزہ واقارب اور اھل تعلق کے لیئے سخت صدمہ کا باعث ہے۔ اس صدمہ کی گھڑی میں حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب (سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ) اور تمام مریدین ومتوسلین خانقاہ رحمانیہ رفیق محترم شھزاد احمد رحمانی صاحب کی خدمت میں تعزیتِ مسنونہ پیش کرتے ہیں . اور وہی کلمات کہتے ہیں جو آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) تعزیت کے موقع پر ارشاد فرماتے تھے: اِنَّ لِلّٰهِ مَا اَخَذَ وَلَهُ مَا اَعْطَی وَکُلُّ شَيْئٍ عِنْدَه اِلیٰ اَجَلٍ مُسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔ تمام اھل ایمان سے غلام حسین صاحب مرحوم کےلیے دعائےمغفرت بلندی درجات اور ایصال ثواب کی درخواست ہے۔ جنازہ صبح دس 10 بجے نعمانی نگر گلی نمبر3 سے بڑا قبرستان لے جایا جائے گا۔ مقامی احباب سے تدفین میں شرکت کی گزارش ہے۔ منجانب:متوسلین خانقاہ رحمانیہ,مالیگاؤں