مہاراشٹر راجیہ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے ایکزیکٹیو آفیسر شعیب ہاشمی کی خصوصی شرکت میں خاندیش جن سنگرام کا یادگار پروگرام انعقاد پذیر۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 29, 2025
0
share
دھولیہ (پریس ریلیز) ہفت روزہ خاندیش جن سنگرام دھولیہ کی جانب مورخہ 21 جون بروز سنیچر شام پانچ بجے حاجی حا کـم میاں ہال عائشہ نگر دھولیہ میں طلبہ اور پرنسپل صاحباں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اس پروگرام کی صدارت اقراء ایجوکیشنل سوسائٹی جلگاؤں کے چیئرمین الحاج ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے فرمائی۔ جبکہ راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے قدآور لیڈر ارشاد جاگیردار نے اس پروگرام کا افتتاح فرمایا۔
ایس ایس وی پی ایس کالج کے سابق لیکچرار اشفاق سکلگر کے ہاتھوں خاندیش جن سنگرام کے خصوصی شمارے کا اجراء کیا گیا۔
اس پروگرام میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی ممبئی کے ایکزیکٹیو آفیسر شعیب ہاشمی کی خصوصی شرکت نے پروگرام کی زینت کو دوبالا کر دیا تھا۔
مذکورہ پروگرام میں شہر کے دس منتخب پرنسپل صاحبان کو ہفت روزہ خاندیش جن سنگرام کی جانب سے مینارۂ تعلیم ایوارڈ کی صورت میں ایک خوبصورت ٹرافی سرٹیفکیٹ دیوار گھڑی اور ڈکشنری دے کر اعزاز بخشا گیا۔
امسال دسویں اور اوربارہویں بورڈ کے امتحانات میں شہر کے اردو میڈیم اسکولوں کے جن طلباء نے 85فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہئے ایسے کل 37 طلبہ کو بیسٹ اسٹوڈنٹ کا ایوارڈ دے کر اخبار ہذا کی جانب سے حوصلہ افزائی کی گئی۔
پروگرام میں ڈاکٹر عبدالکریم سالار، شعیب ہاشمی،ارشاد جاگیردار، اشفاق سکلگر اور ڈاکتر سلیم شیخ نے دوران اظہار خیال تعلیم کی اہمیت و افادیت کو بڑے ہی موثؔر انداز میں پیش کر کے حاضرین کو زبردست متاثر کیا۔ پروگرام کی غرض و غایت پترکار تواب انصاری نے پیش کی۔ نہال اختر اور تواب انصاری نے مشترکہ طور پر نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ اس با مقصد تقریب میں مالیگاؤں سے سینیئر صحافی و ادیب خیال انصاری،اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ظفر احمد، لقمان انصاری، عبدالمالک شارپ، عتیق خطیب، شمس الضحٰی اسرائیل ،حارث نذر، عابد نورانی، ساجد دیوان، طحہ کارواں نے شرکت کی۔ سویس اردو ہائی اسکول کے بانی حاجی محمد عفان انصاری، ڈاکٹر شبیر اقبال سر، جمیعت علماء دھولیہ کے نائب صدر الحاج غفران سیٹھ پوپٹ والے، عمران اعظمی، الحاج سید شوکت دادا، حاجی ماما پہلوان،وغیرہ مہمانوں کی خصوصی شرکت رہی۔ تواب انصاری کے رسم شکریہ پر تقریب کا اختتام ہوا۔