جالنہ 25/ جون 2025( بذریعہ لیاقت علی خان یاسر ضلع نامۂ نگارجالنہ) تحفظ اوقاف کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جالنہ کے زیر اہتمام 28/ جون 2025 کو عید گاہ قدیم جالنہ میں منعقدہ احتجاجی اجلاس میں شرکت کے لیۓ آج تحفظ اوقاف کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ جالنہ کے نمائندہ وفد نے آج جالنہ کے سابقہ رکن اسمبلی کیلاش گورنٹیال سے ملاقات کی اور اپنے شہر جالنہ میں ہونے والے عظیم الشان اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اس ملاقات کے دوران حکومت وقت کے وقف متنازعہ قانون کے مضمرات سے انہیں آگاہ کیا گیا اور اس سیاہ قانون کے ذریعہ جو مذہب و دستور ہند میں ناپاک مداخلت کی کوششں کی جارہی ہے اس سے آگاہ کیا گیا۔
اور اس کے لیے اپوزیشن پارٹیوں نے اس قانون کی متحدہ طور پر مخالفت کی اور اس کے خلاف آواز بلند کی اس کے لیے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور مسلم برادری نیزملک کے تمام انصاف پسند لوگوں نے اسکی ستائش کی اس موقع پر موصوف نے جالنہ میں ہونے والے اجلاس کے انعقاد کو ضروری قرار دیا اور اس موقع پر اپنے سفر و مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر پروگرام میں شرکت کا وعدہ کیا ،
نمائندہ وفد میں مولانا سیّد نصراللہ حسینی سہیل ندوی نقیب امارت شرعیہ جالنہ ، شیخ مجیب سیکرٹری جماعت اسلامی مہاراشٹر ، بزرگ قائد اقبال پاشاہ ، ایوب خاں جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع جالنہ ، لیاقت علی خان یاسرجالنوی وحدت اسلامی ہند جالنہ، محمد قاسم اعجاز صدیقی ، شیخ شکیل کونسلر ، اظہر کونسلر ، نجیب سر کونسلر ، شیخ وسیم، عبد الحمید محمد، ابرار خان ، سید فضیل حسینی اور انجنیر محمد فیصل وغیرہ موجود تھے