کھام گاؤں (واثق نوید) ضلع پریشد اردو مڈل اسکول گوندھناپور میں تعلیمی سال 2025-26 کے آغاز پر "شالہ پرویش اتسو" کا انعقاد بڑے جوش و خروش سے کیا گیا۔ اسکول کے پہلے ہی دن سابق صدر مدرس محمد فاروق نے ادارے کو ایک جدید زیروکس پرنٹر تحفے میں پیش کیا،
جس پر تمام اساتذہ، طلبہ اور والدین نے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر اسکول میں ایک مختصر مگر پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے اور مہمانوں کا استقبال کیا۔ اسکول کے اساتذہ، صدر و نائب صدر، گاؤں کے معززین اور سرپرست حضرات کی موجودگی میں اس کارِ خیر کو بھرپور سراہا گیا۔
تمام موجود افراد نے فاروق سر کی ادارے سے وابستگی، خلوص اور تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور طلبہ کو ان کی تقلید کا مشورہ دیا۔