کھام گاؤں , شفیع اللہ خان تعلقہ صدر، اسلم پٹیل ضلع نائب صدر کانگریس اقلیتی شعبہ کی تشکیل نو سے پارٹی کو نئی توانائی
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 18, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) بلڈھانہ ضلع کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کی نئی تشکیل نو عمل میں لائی گئی ہے۔ ضلع صدر ایڈوکیٹ محتشم رضا نے یہ اعلان ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال کی منظوری اور ضلع صدر کی سفارش پر کیا۔
اس تشکیل نو میں کھام گاؤں تعلقہ سے سینئر رہنما شفیع اللہ خان کو تعلقہ صدر اور متحرک کانگریسی کارکن اسلم پٹیل کو ضلع نائب صدر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اس سے قبل کھام گاؤں شہر کی اقلیتی شعبہ کی صدارت نوجوان شاعر و شعلہ بیان مقرر نوید اطہر کے سپرد کی گئی تھی۔ کھام گاؤں تعلقہ اور شہر یکساں نمائندگی ملنے پر اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں میں بے پناہ مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوامی اعتماد اور کانگریس کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس نئی ٹیم کی بدولت کانگریس کو آئندہ انتخابات میں براہِ راست فائدہ ہوگا۔ بی جے پی کے بڑھتے اثر کے مقابلے میں یہ نمائندگی اقلیتوں کو کانگریس کے قریب کرے گی اور پارٹی کے ووٹ بینک کو مزید مضبوط بنائے گی۔ کانگریس کارکنوں کا ماننا ہے کہ اس تقرری سے پارٹی کو نہ صرف اقلیتی طبقے کا اعتماد حاصل ہوگا بلکہ ہر سطح پر اتحاد، رواداری اور عوامی مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی۔