کھام گاؤں ، روہینہ پروین کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت دادا پوار گروپ) کے قومی جنرل سکریٹری کے عہدے پر تقرری
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 14, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اجیت دادا پوار گروپ کے ریاستی نائب صدر و رکن اسمبلی اجیت دادا پوار کی خصوصی سفارش پر کھام گاؤں شہر کی فعال سماجی کارکن اور پارٹی کی وفادار رکن، محترمہ روہینہ پروین شفیع اللہ خان کو پارٹی کے اقلیتی سیل کی قومی جنرل سکریٹری کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ یہ اعلان اقلیتی سیل کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ عمران عبداللہ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف ریاستوں کے رہنماؤں کی موجودگی میں اجیت دادا پوار نے محترمہ روہینہ پروین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی مضبوطی اور اقلیتی خواتین کی قیادت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ روہینہ پروین نے تقرری کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پارٹی کی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی اور اقلیتی طبقے، خاص طور پر خواتین کو زیادہ سے زیادہ پارٹی سے جوڑنے کا عمل جاری رکھیں گی۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے وزیر برائے اقلیتی امور پروبھو جی پٹیل، ضلع صدر مبین احمد، ضلع نائب صدر شفیق پرویز، سابق ایم ایل اے نوہر کاشی، اقلیتی سیل کے دیگر عہدیداران اور سماجی شخصیات بھی موجود تھیں، جنہوں نے روہینہ پروین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ تقرری پارٹی کی طرف سے ان کی طویل سماجی خدمات کا اعتراف قرار دی جا رہی ہے۔