ایان اللہ خان غازی نے سلور میڈل جیت کر کیا خاندان کا نام روشن کرناٹک میں منعقدہ عالمی کراٹے میں شاندار و تاریخی کامیابی
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 13, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید)بھائیندر کے ہونہار طالب علم ایان اللہ خان اسد اللہ خان غازی (جماعت پنجم، اے پی آئی اسکول) نے 6ویں "شیوا موگا اوپن انٹرنیشنل لیول کراٹے چیمپئن شپ 2025" میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 12 ایج کیٹیگری میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ یہ مقابلے 9 اور 10 اگست کو کرناٹک کے شہر شیوا موگا میں منعقد ہوئے، جن میں بھارت، امریکہ، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، نیپال، کیمرون اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک کے ماہر کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ایان اللہ خان نے یہ اعزاز اپنے کوچ سینسی وجے سر (چیف انسٹرکٹر، اوکیناوا مارشل آرٹس کراٹے اینڈ کوبوڈو ایسوسی ایشن) کی رہنمائی میں حاصل کیا۔ ایان کی شاندار کامیابی پر انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار سمن تلوار، امریکا کے گرینڈ ماسٹر پیئر ایف موئل اور رینشی شیوا موگا ونود نے اسٹیج پر مبارکباد دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا۔ معلوم رہے کہ ایان کھام گاؤں شہر کی معزز شخصیت اور وظیفہ یاب صدر مدرس محمد رفیع صاحب کا نواسہ ہے۔ اس شاندار کامیابی پر کھام گاؤں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اور شہر کی عوام ایان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔ کوچ سینسی وجے سر نے کہا کہ ایان میں مستقبل میں بھی مزید بڑے مقابلوں میں میڈل جیتنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔