مالیگاؤں (پریس ریلیز) حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حج 2026ء (1447ھ) کے لیے قرعہ اندازی (Qurrah) مورخہ 13 اگست 2025، صبح 11:30 بجے حج ہاؤس ممبئی میں منعقد ہوگی۔
یہ قرعہ اندازی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگی اور اسے حج کمیٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر براہِ راست دیکھا جا سکے گا۔
قرعہ اندازی کے بعد عارضی طور پر منتخب اور ویٹ لسٹ عازمین کے نام حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر شائع کیے جائیں گے اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھی اطلاع دی جائے گی۔
تمام عارضی طور پر منتخب عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایڈوانس حج رقم 1,52,300 روپے 20 اگست 2025 تک لازمی جمع کرائیں۔
خدماتِ حجاج کمیٹی مالیگاؤں کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمیٹی کا دفتر 13 اگست 2025 بروز بدھ کو شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک کھلا رہے گا۔
منتخب عازمین سے گزارش ہے کہ وہ وقت کی پابندی کا خیال رکھتے ہوئے اسی دوران دفتر تشریف لائیں۔
مزید برآں، براہِ کرم نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں اور مزید معلومات دفتر سے بالمشافہ حاصل کریں۔
9370257080
9130166018