سٹی کالج کے ( سابق او ایس) انصاری نذیر سر انتقال کر گئے۔ اُردُو میڈیا سینٹر میں تعزیتی نشست
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 17, 2025
0
share
مالیگاؤں : یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ دی جاتی ہے کہ محلہ کمہارباڑہ اور مومن پورہ عبدالمجید دال والا چوک کی مشہور شخصیت حاجی عبدالحفیظ کے لڑکے، حاجی نورالھدی ،حاجی شمس الضحی ،حاجی بدرالدجی رحمانی سراور شفیق احمد کے بھائی ، حاجی خورشید مقادم کے داماد ،پروفیسر مبین نذیر ،محمد آمین اور حافظ یاسین سر کے والد سٹی کالج کے سابق او ایس انصاری نذیر احمد سر 17 اگست 2025 بروز اتوار کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے ۔ اِنّا للہ وانا الیہ راجعون نماز ِ جنازہ دوپہر بارہ بجے آمین عشرت جنازہ ہال میں مرحوم کے صاحبزادے حافظ یاسین سر کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ آپ سے درخواست ہے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے خصوصی دعا کریں ۔ اُردُو میڈیا سینٹر (اے ٹی ٹی ہائی اسکول کے سامنے ) بروز منگل 19 اگست بعد نماز عشاء تعزیتی نشت انجمن محبان ادب،ادارہ نثری ادب،انجمن محبان اردو کتب کے زیراہتمام منعقد کی گی ہے ہم نذیر سر کے تمام رشتے داروں اور دوست اقارب سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں ۔آپ وقت کا خیال رکھتے ہوئے اُردو میڈیا سینٹر آنے کی زحمت فرمائیں۔ شریکان غم۔ ڈاکٹر اقبال برکی سر، ،ہارون اختر، عبد الحلیم صدیقی،احمد شفیق،وسیم کتابی، طاہر انجم صدیقی،رضوان ربانی سر،حاجی شاہد انجم،آصف سبحانی، مسعود رمضان پینٹر،اساتذہ کرام سٹی کالج، اساتذہ کرام اے ٹی ٹی ہائی اسکول ،مالیگاؤں۔