مالیگاؤں : مدرسہ ریاض القانتات اور قانتات اسکول، باغ محمود میں یوم آزادی کے موقع پر 15,اگست2025, صبح 1/2 8 بجے شیخ الحدیث معہد ملت،بانی و سرپرست مدرسہ ریاض القانتات حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی صاحب کے دست مبارک سے قومی پرچم لہرایا گیا۔
محلے کی سربرآوردہ شخصیات، سرپرست حضرات، خواتین سرپرست،اراکین مدرسہ و اسکول ، دونوں ہی اداروں کے اسٹاف ممبران اور طلبہ وطالبات نے قومی پرچم کو سلامی دی۔بعدازاں مولانا موصوف کی صدارت میں ایک تہذیبی و ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ قانتات اسکول کے چیٸرمن محترم پروفیسر ساجد سر نے صدر تقریب اور تمام مہمانان کرام کی خدمت میں گلہاۓ محبت و عقیدت پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ مدرسہ کی طالبات نے حمد،نعت اور ہندوستان کی جنگ آزادی میں مسلمانوں اور علماء کرام کا کردار کے موضوع پر بڑی ہی پر مغز اور تاریخی شواہد پر مبنی تقریر پیش کر کے دادوتحسین حاصل کی۔کے جی کے ننھے منے بچوں نے بھی حمد،نعت، مختصر دعائیں اور قومی گیت پیش کیا۔ نقد روپیوں سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی گٸ۔ صدر محترم نے اپنے صدارتی خطبے میں ہندوستان کی آزادی میں علماء کرام کی قربانیوں سے متعلق اظہار خیال فرمایا۔افتتاحی کلمات یعقوب ایوبی سر نے ادا کیۓ۔ جب کہ بشریٰ آپا نے نظامت کے فراٸض اور شفیق احمد (پینٹر) نےرسم شکریہ انجام دی۔ آخر میں تمام حاضرین اور طلباوطالبات کی خدمت میں شیرینی پیش کی گٸ۔ ش۔ن۔الف مدرسہ ریاض القانتات و قانتات اسکول ( باغ محمود )