شیگاؤں ، مفتی محمد وسیم قاسمی بلڈانہ ضلع کے نائب قاضی مقرر فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی منظوری
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 20, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے زیر نگرانی قائم دارالقضاء شیگاؤں ضلع بلڈانہ میں ایک اہم تقرری عمل میں آئی ہے، جہاں گزشتہ چار برسوں سے معاون قاضی کی خدمات انجام دینے والے مولانا مفتی محمد وسیم قاسمی کو باضابطہ طور پر نائب قاضی مقرر کردیا گیا ہے۔ قاضی شریعت دارالقضاء شیگاؤں، مولانا مفتی محمد انیس الدین اشرفی پاتورڈوی کی درخواست اور کنوینر دارالقضاء کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ حضرت مولانا مفتی عتیق احمد بستوی کی سفارش پر صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم العالیہ نے یہ تقرری 26 جولائی 2025 مطابق 30 محرم الحرام 1447ھ کو منظور فرمائی۔ مفتی محمد وسیم قاسمی گزشتہ چار سال سے دارالقضاء شیگاؤں میں معاون قاضی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور قاضی شریعت کے رفیق کے طور پر عائلی و خاندانی تنازعات کو قرآن و سنت کی روشنی میں حل کر رہے تھے۔ معاملات کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو دیکھتے ہوئے ان کی نائب قاضی کے طور پر تقرری ناگزیر قرار دی گئی۔ موصوف کی اس تقرری پر دینی، ملی، سماجی، سیاسی اور تعلیمی شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ دارالقضاء شیگاؤں کے تحت مسلمانوں کے عائلی و خاندانی مسائل کو شرعی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔ ادارے سے رجوع کرنے والے افراد مندرجہ ذیل رابطہ نمبروں اور ای میل پر رابطہ کرسکتے ہیں: 📞 مفتی محمد وسیم قاسمی (نائب قاضی): 7776072966 📞 مفتی سید فیضان حسینی: 7066152713 ⏰ اوقات: صبح 10 بجے تا دوپہر 1 بجے (جمعہ و اتوار تعطیل) 🏠 پتہ: الف کالونی، کھام گاؤں روڈ، زم زم نگر، شیگاؤں ضلع بلڈانہ، مہاراشٹر – 444203 📧 ای میل: darulquazashegaon@gmail.com