آکوٹ ، 5 ستمبر کو آن لائن فی البدیہہ نعت گوئی کا آل مہاراشٹر مقابلہ چالیس سال سے کم عمر شعرا کی شرکت، انعامات 5 ہزار، 3 ہزار اور 2 ہزار روپے مقرر
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 20, 2025
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کی جانب سے ماہِ ربیع الاول کی مناسبت سے آل مہاراشٹر سطح پر ایک آن لائن فی البدیہہ نعت گوئی کا مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس مقابلے میں صرف چالیس سال سے کم عمر کے شعرا شرکت کرسکیں گے۔ ادارے نے اس مقابلے کے لیے تین انعامات مقرر کیے ہیں۔ انعامِ اول پانچ ہزار روپے، انعامِ دوم تین ہزار روپے اور انعامِ سوم دو ہزار روپے رکھا گیا ہے۔ تمام انعام یافتگان کو سرٹیفیکیٹ بھی دیے جائیں گے۔ رجسٹریشن کا عمل 17 اگست سے شروع ہوچکا ہے جو 4 ستمبر 2025 کی شام سات بجے تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قابلِ قبول نہیں ہوں گی۔ مقابلہ 5 ستمبر کو منعقد ہوگا جس میں شریک شعرا کو ایک طرحی مصرع دیا جائے گا اور نعت کہنے کے لیے پانچ گھنٹوں کی مہلت دی جائے گی۔ شرائط کے مطابق شاعر کا تعلق مہاراشٹر ریاست سے ہونا لازمی ہے اور عمر چالیس سال سے کم ہونی چاہیے، جس کی تصدیق کے لیے آدھار کارڈ کی فوٹو بھیجنی ہوگی۔ نعت سات اشعار پر مشتمل ہونی چاہیے، مطلع اور مقطع کے ساتھ طرحی مصرع پر گرہ لگانا بھی ضروری ہوگا۔ مقابلے کا فیصلہ ماہر اور معتبر شعرا پر مشتمل ججوں کا پینل کرے گا اور ان کا فیصلہ آخری ہوگا۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے ادارۂ ادبِ اسلامی مہاراشٹر کے سیکریٹری فرید مونس سے