سیّد نیاز علی بھائی فاؤنڈیشن کی جانب سے شاندار ترنگا موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 20, 2025
0
share
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ہر سال کی طرح اس سال بھی یومِ آزادی کے موقع پر سیّد نیاز علی بھائی فاؤنڈیشن کی جانب سے 1997 سے لگاتار منعقد کی جانے والی قومی یکجہتی ترنگا موٹر سائیکل ریلی کا جوش و خروش کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا آغاز تمام مذاہب کے مذہبی رہنماؤں, ہندو دھرم گرو پنڈت لکشمن بھگت مہاراج، مسلم دھرم گرو مجاور فیّاض بابا، سکھ دھرم گرو گیانی نیتیش سنگھ، عیسائی دھرم گرو فادر ششکانت ڈولوی اور بدھ دھرم گرو بھنتے این۔ آنند مہا تھیرو, کے دستِ مبارک سے ہری جھنڈی دکھا کر کیا گیا۔ ریلی کی قیادت سیّد ایاز علی نیاز علی نے کی۔ ریلی میں شامل تمام شرکاء کے ہاتھوں میں ترنگا پرچم لہرا رہے تھے اور "جشنِ یومِ آزادی زندہ باد، ہندوستان زندہ باد، ہم سب ایک ہیں، جے ہند، جے بھارت" کے فلک شگاف نعروں سے پورا جلوس گونج اُٹھا۔ریلی کا آغاز صبح 10 بجے نعمت پورہ کے امام احمد رضا چوک سے ہوا۔ جو مختلف اہم مقامات ،گھانیکر چوک، ٹاور چوک، نہرو چوک، کورٹ چوک، آزادی چوک، پانڈے چوک، نیری ناکا چوک، ترون کوڑھاپا چوک، رتھ چوک اور ددھیچی چوک، سے گزرتی ہوئی دوبارہ امام رضا چوک پر پہنچی، جہاں صبح 11 بجے قومی ترانہ پیش کر کے اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے سرپرست سیّد ایاز علی نیاز علی، یوگیش مراٹھے، سیّد عمر، نند کمار وانی، کاشف عبدالسلام، کامل خان، رویندر کھیرنار، نیتین شیمپی، شفی ٹھیکیدار، عمر کاکر، روی سرڈکر، شیخ مسعود، زبیر رنگریز، ابوال جمن، حاجی شیخ سلیم الدین، منوج جین، حاجی شکر بادشاہ، شیخ نور محمد، ذیشان حسین، تنویر لطیف، الیاس باغبان، اویس حسین، عبد الرحمن، شیخ نظیر الدین، آصف صابر، شیخ التمش، ایان علیم، شیخ کلیم سمیت کثیر تعداد میں اراکین شریک ہوئے۔