جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی للبنات کی تقریب افتتاح
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 22, 2025
0
share
مالیگاؤں( پریس ریلیز) الحمدللہ تمام ہی برادران اسلام کو اطلاع دیتے ہوئے بڑی خوشی ومسرت ہورہی ہے کہ مورخہ 23 اگست 2025 مطابق 28 صفر المظفر 1447 بروز سنیچر دوپہر 3 بجے شاہ ولی اللہ پارک گٹ نمبر 116 درے گاؤں میں جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی للبنات کی افتتاحی تقریب منعقد ہونے جارہی ہے۔ واضح رہے کہ آج سے 40 دن پہلے لڑکوں کے مدرسہ کا افتتاح عمل میں آیا اس کے 10 دن بعد مدرسہ میں اجتماع کا آغاز کیا گیا اور اس کے 10دنوں کے بعد مسجد اسحاق فریدہ میں شاخ قائم کی گئی۔ جہاں طلبہ وطالبات دونوں کی تعلیم کا نظم پہلے سے تھا مگر نصاب اور نظام نہیں تھا اس لئے شاخ بناتے ہی اسے مکمل منظم کیا گیا ان تینوں کاموں کی کامیابی کے بعد اب الحمدللہ لڑکیوں کی باقاعدہ منظم تعلیم وتربیت کے لئے جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی للبنات کا افتتاح کیا جارہاہے فالحمد للہ علی ذالک اس افتتاحی تقریب کی صدارت انصاری خلیل احمد صاحب فرمائیں گے ان شاء اللہ اسی طرح حاضر طالبات کو مدرسہ ثناء العلوم للبنات کے ناظم اعلیٰ حضرت مولانا عبد الرحمن جمالی صاحب دامت برکاتہم سورہ فاتحہ پڑھا کر طالبات کی تعلیم کا افتتاح فرمائیں گے ان شاء اللہ۔ اس پروگرام میں شہر عزیز مالیگاؤں کے جمیع علماء وحفاظ وائمہ کرام اور مفتیان عظام مہمان خصوصی ہوں گے ان شاء اللہ۔ خیال رہے اس پروگرام کا دعوت نامہ نہیں بنایا گیا ہے لہذا اسی تحریر کو دعوت نامہ تسلیم کرتے ہوئے تمام ہی حضرات سے پروگرام میں شرکت کی انتہائی مؤدبانہ درخواست کرتا ہوں۔ مجھے پوری طرح امید ہے کہ حسب سابق آپ کی محبتیں مجھے اس مرتبہ بھی حاصل رہے گی اور آپ ضرور پروگرام میں تشریف لائیں گے ان شاءاللہ۔ الحمدللہ روز مرہ ترقی کی منازل طے ہورہی ہے جلد ہی حسن پورہ نورنگ کالونی ملت کالونی اور 60 فٹی روڈ اعظم پورہ کے علاقوں میں عوام کے اصرار پر جامعہ کی شاخوں کا جال وسیع کیا جائے گا ان شاءاللہ۔ درخواست کنندگان حافظ عقیل احمد ملی قاسمی۔ بانی و ناظم جامعہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی وصدر واراکین شاہ ولی اللہ اکیڈمی مالیگاؤں۔