گلشن اطفال پری پراٸمرای اسکول میں سرپرست اساتذہ مشترکہ میٹنگ کامیابی سے ہمکنار
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 21, 2025
0
share
دھولیہ(پریس ریلیز)انجمن فروغ تعلیم دھولیہ کےزیرانصرام گلشن اطفال پری پراٸمری سیمی انگلش اسکول دھولیہ میں جماعت سینٸرکےجی کے سرپرست اساتذہ کی مشترکہ میٹنگ اسکول ہذا کی صدرمعلمہ محترمہ مہوش فاطمہ میڈم کی صدارت میں بہت ہی کامیاب رہی۔مشورا تی میٹنگ میں محترمہ شفق میڈم نے پڑھائی میں کمزوری کی وجوہات اور ان کا حل اس موضوع پر روشنی ڈالی ، گھرکام کس طرح کرواٸیں رہنماٸی فرماٸی۔ محترمہ تبسم میڈم نے نظم ضبط ، یونیفارم ، ٹی وی ، موبائل اور اخلاقیات سے متعلق سرپرستوں کی رہنماٸی فرماٸی۔ ساتھ ہی ساتھ محترمہ ماریہ میڈم نے تعلیم و تربیت پر جامع بات کی۔ نیشنل اردو سیمی انگلش اسکول کی صدر معلمہ محترمہ پروین میڈم صاحبہ نے سرپرست و اساتذہ کرام کے ربط کے متعلق تفصیلی گفتگوں کی۔ اپ کے اپنے یوسف پاپاسر نے کاغذات کی درستی کے متعلق تفصیلی گفتگوں کی ساتھ ہی جنم داخلہ ، ادھارکارڈ کس طرح اورکہاں بناٸے رہنماٸی فرماٸی۔اخرمیں آئے ہو ئے سرپرست حضرات و خواتین نےبھی اپنے اپنے مفید مشورہ دیا۔ تعلیمی مجلس کی نظامت صالحہ میڈم نے بہت ہی جامع انداز میں بحسن خوبی سے انجام دی۔گلشن اطفال کی صدرمعلمہ و تمام معلمات وسرپرست حضرات کے مکمل تعاٶن سےمیٹنگ کا بہت ہی کامیابی کے ساتھ اختتام ھوا۔