بزم محور ادب کے زیر اہتمام مالیگاؤں کے معروف صحافی جناب خیال اثر کی تاریخی تصنیف " یہ شہر حسیں اپنا" کا اجراء و آل انڈیا مشاعرہ کا انعقاد 27 جون بروز جمعہ شب میں 9 بجے اسکس ہال ،کیفی اعظمی روڈ مالیگاؤں میں کیا جا رہا ہے۔
اس تقریب کی صدارت جناب احمد ہاشم (شاعر و ادیب) اور یہ شہر حسیں اپنا کا اجراء جناب حافظ عنایت اللہ صاحب کے دست مبارک سے ہوگا ۔کتاب پر اظہار خیال عمران جمیل سر جبکہ رسم شمع فروزی جناب صوفی رمضان چشتی الیاسی ، جناب شیخ محبوب شیخ عمر ،جناب ساجد سیٹھ نمبر 1 انجام دیں گے۔
مشاعرے کا افتتاح جناب سلیم انور اور نظامت ارشاد انجم صاحب فرمائیں گے ۔
مہمان شاعرات میں گلشن جریس (احمد آباد) چاندی مسکان (امبیڈکر نگر یوپی) کا نام شامل ہے ۔
اس مشاعرے میں شہر کے منتخب خوش فکر و خوش گلو شعرائے کرام اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔
ادب نواز دوستوں سے شرکت کی گزارش "کافی ہاوس مالیگاؤں نے کی ہے