مہاراشٹر میں انجینئرنگ داخلے کا نوٹیفکیشن جاری، آخری تاریخ 8 جولائی مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس میں طلبہ کیلئے مفت فارم بھرنے کی سہولیات اورمکمل رہنمائی
Author -
personحاجی شاھد انجم
جون 28, 2025
0
share
مالیگاؤں (پریس ریلیز) ریاست مہاراشٹر میں انجینئرنگ کے خواہش مند طلبہ کے لیےضروری اطلاع دی جا رہی ہے۔ بی ای (B.E.) اور بی ٹیک (B.Tech.) کورسز کے لیے سنٹرلائزڈ ایڈمیشن پروسیس (CAP) برائے تعلیمی سال 2025-26 کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ یہ عمل مہاراشٹر اسٹیٹ کامن انٹرنس ٹیسٹ سیل (CET CELL) کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے۔ تمام امیدوار آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے داخلے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن اور دستاویزات کی اپلوڈنگ کی آخری تاریخ 8 جولائی 2025 (شام 5 بجے تک) مقرر کی گئی ہے، جبکہ دستاویزات کی تصدیق 30 جون سے 9 جولائی 2025 کے درمیان کی جائے گی۔ بعد ازاں 12 جولائی کو عبوری میرٹ لسٹ اور 17 جولائی کو حتمی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔ درخواست گزار اپنے دستاویزات کی تصدیق کے لیے دو میں سے کسی ایک طریقے کا انتخاب کر سکتے ہیں: ای-اسکرونٹی (E-Scrutiny) یعنی آن لائن تصدیق، یا فزیکل اسکرونٹی (Physical Scrutiny) یعنی کسی مقررہ مرکز پر جا کر تصدیق کروانا ضروری ہے۔ امیدوار کیلئے درخواست فیس جنرل زمرے کے لیے ₹1000 ہے، جبکہ ریزروڈ زمرہ یعنی SC، ST، OBC، EWS وغیرہ کے لیے ₹800 مقرر کی گئی ہے۔ یہ فیس صرف آن لائن موڈکریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بینکنگ یا UPI کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔ مالیگاؤں میں واقع مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس (MMANTC) کے ایڈمیشن سیل میں طلبہ کی رہنمائی اور تعاون کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کیا گیا ہے۔ یہاں طلبہ کو رجسٹریشن، دستاویزات کی اسکیننگ اور تصدیق کے مفت سہلولیات اور مکمل رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔ طلبہ اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ مہاراشٹر حکومت کی ویب سائٹ www.mahacet.org پر جا کر جلد از جلد رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ داخلے کے کسی بھی مرحلے میں دشواری نہ ہو۔ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے طلبہ درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں 9028254518 -9028254531۔