کھام گاؤں (واثق نوید) حالیہ دنوں بدلا پور میں ہونے والے واقعے کے پیش نظر اسکولی طالبات کو 'گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ' کے حوالے سے رہنمائی دی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں، جلگاؤں جامود شہر کے الفاران اردو جونیئر کالج میں ایک اہم رہنمائی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر ثمینہ شاکر خان نے طالبات کو "گڈ ٹچ، بیڈ ٹچ" کے موضوع پر تفصیل سے آگاہی دی۔
ڈاکٹر ثمینہ نے وضاحت کی کہ گڈ ٹچ وہ ہوتا ہے جو آپ کو سکون اور حفاظت کا احساس دے، جیسے والدین یا خاندان کے افراد کا پیار۔ جبکہ بیڈ ٹچ وہ ہے جس سے آپ کو عجیب اور غیر محفوظ محسوس ہو، جیسے کسی اجنبی یا ایسے شخص کا چھونا جس سے آپ کو تکلیف پہنچ سکتی ہے۔
طالبات کو یہ بھی سکھایا گیا کہ اگر کبھی ان کے ساتھ کچھ غیر مناسب ہو تو فوراً اپنے والدین، اساتذہ یا کسی قابل اعتماد فرد کو بتائیں۔ پروگرام کے دوران جبین میڈم، شائستہ میڈم، غزالہ میڈم اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ پروگرام بہت جوش و خروش کے ساتھ مکمل ہوا۔
اس رہنمائی کا مقصد طالبات کو خود اعتمادی دینا اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا، تاکہ وہ اپنی زندگی کے ہر مرحلے پر محفوظ رہ سکیں۔