کھام گاؤں (واثق نوید)گزشتہ دنوں احمد نگر میں گستاخ رسول رامگیری مہاراج کی پست پنہائی کے لیے منعقد ایک جلسے میں چرب زبان شرپسند فتنہ انگیز ، پستہ قد نتیش رانے نے کھلے عام اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو مسجد میں گھس کر مارنے کی بات کہی ۔
جس سے پوری ریاست کے انصاف پسند ، سیکولر لوگوں میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔ جگہ جگہ اس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرکے اسکے بیان کی مذمت کی جارہی ہے ۔ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جارہی ہے ۔ کھام گاؤں شہر میں بھی ش ہر مکتبہ فکر علماء اکرام ، ذی شعور افراد پر کل جماعتی تنظیم کے جانب سے سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ۔
ملی جانکاری کے مطابق شہر کی فعال و معتبر کل جماعتی تنظیم کے ایک وفد نے مولانا انیس اشرفی کی قیادت میں سٹی پولیس اسٹیشن کے تھانیدار سے 5 ستمبر کو بعد نماز مغرب ملاقات کی اور ریاست میں ودھان سبھا کے عام انتخابات سے قبل ریاست میں کچھ شر پسند امن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں اس طرف توجہ دلاتے ہوئے حال ہی میں نتیش رانے کی شرپسندی کے خلاف تحریری طور پر شکایت دیتے ہوئے کھام گاؤں شہر میں بھی اس شر پسند فتنہ انگیز نتیش رانے کے خلاف گناہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ۔
اس موقع پر وفد میں شہر کے ہر مکتبہ فکر کے ذمہ داران ، شہر کے عمائدین موجود تھے ۔