جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جرجس فاؤنڈیشن کے زیراہتمام الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا کےمالی تعاون سے ان کے جنم دن کے موقع پر مرحومہ حجن مریم مفت سلائ کلاس کا قیام عمل میں آیا صدارت شہر بلدیہ کے صدر سنیل کالے نے کی تو افتتاح الحاج عبدالمجید سیٹھ زکریا کے دست مبارک سے ہؤا.
اس موقع پر موصوف نے اظہارِ خیال فرماتے ہوئے کہا کہ دور حاضرہ میں ضروریات میں اضافہ و وسائل کی قلت ہورہی ہیں ان میں ربط ضبط قائم رکھنے کے لۓ خود کفیل ہونا ضروری ہے اس مقصد کی تکمیل کے لۓ ہم دختران ملت کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے ،ان میں پیشہ ورانہ اقدار کے قیام کے لۓ اور ساتھ ہی جو ضرورت مند خواتین ہیں اس کے ذریعہ معاش کے لۓ مفت سلائی کلاس قائم کر رہے ہیں۔
صدارتی تقریر میں صدر بلدیہ سنیل کالے نے اس کام کی سراہنا کرتے ہوئے مسلم خواتین کو بھی ہر میدان میں آگے آنے اور لانے کی بات کہی اپنی طرف سے سلائ مشینیں اور بلدیہ کی طرف سے کلاس کے لۓ کمرہ فراہم کیا۔اس موقع پر ایڈوکیٹ سلیم خان نے اظہارِ خیال فرماتے ہوئے کہا کہ کسی قوم کی ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہے آج کا یہ کام کل تاریخ بن کر ابھرے گا ہر زمانہ میں مسلم خواتین نے مردوں کے شانا بہ شانا خدمات انجام دی ہیں چندر کانت بڑھے سر، تاجر سنتوش بھاؤ نے بھی مشینوں کا عطیہ دیا۔
اور رہنمائی کی کلاس نگران شبینہ خان باجی نے جہاں انتہائی نفاست سے تقریب کو سجایا سنوارا وہی خواتین کے حصول تعلیم پر بھی روشنی ڈالی اس موقع پر ادریس سیٹھ میمن،ڈاکٹر معین پہور،الطاف شیخ جلگاؤں ،جمیل پینٹر،ضمیر خان رکن ساودہ رکن بلدیہ ،اسمعیل میمن،جلگاؤں، پرنیتا میڈم وغیرہ بطور مہمانان خصوصی موجود تھے کامیابی کے لۓ جرجس فاؤنڈیشن کے جملہ اراکین نے محنت و کاوشیں کیں قبل ازیں تلاوت قرآن پاک ہوئی ۔