کھام گاؤں (واثق نوید)جمعرات ۵ ستمبر کو الفلام ملٹی پرپز اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام سر سید احمد خان کالج آف آرٹس اینڈ سائنس کے وسیع و عریض میدان میں یوم اساتذہ کے موقع پر جشن یوم اساتذہ کا اہتمام بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا۔ جس میں اساتذہ کی حوصلہ افزائی و پذیرائی کے ساتھ ان کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا۔ جلسے کا آغاز ناظم ِتقریب عبدالرحمن سر کی جانب سے خیرمقدمی کلمات سے ہوا۔ انہوں نے اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ قوم کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اور ان کی محنت اور رہنمائی کی بدولت طلباء اعلیٰ مقام حاصل کرتے ہیں۔
تقریب کے دوران طلباء نے اپنی تقریروں میں اساتذہ کی محنت اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے اساتذہ کے مشکور رہیں گے، کیونکہ ان کی رہنمائی کے بغیر وہ اپنے خوابوں کی تعبیر نہیں پا سکتے تھے۔ ایک طالب علم نے کہا، "ہمارے اساتذہ ہماری زندگی کے ہر پہلو میں ہمیں رہنمائی فراہم کرتے ہیں، اور ہم ان کی محبت اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔"
یاد رہے کہ یوم اساتذہ کے موقع پر سرسید احمد خان اردو
جونیئر کالج اف ارٹس اینڈ سائنس کے طلبہ و طالبات میں جز وقتی اساتذہ کا کردار بھی ادا کیا اور مختلف مضامین کو پڑھایا ۔ جن اردو انگلش فارسی سماجیات میتھ فزکس کیمسٹری بائیولوجی و تاریخ اور علم سیاسیات شامل ہے ۔
ہر سال کی طرح ان طلبہ و طالبات کو بھی انعامات سے نوازا گیا ۔ان طلبہ و طالبات کے لیسن کا مشاہدہ
(observation )
کرنے کے لیے علاقے کے ایک مشہور و معروف اور قدیم تعلیمی ادارے بشیریہ اردو گرلز ہائی اسکول کے قابل اور محنتی اساتذہ میں سے پرویز سر عارف سر سمیر سر اور اُجالا میڈم کی خدمات حاصل کی گئی ۔
ان کے متفقہ فیصلے سے آرٹس اور سائنس میں پہلا دوسرا تیسرا مقام پانے والے طلبا و طالبات کو ان کی تدریس کے عوض مختلف انعامات سے نوازا گیا جن میں شعبہ آرٹس سے مصباح پروین شیخ رشید(فارسی) کو پہلا جب کہ دوسرے مقام ثانیہ پروین شیخ زاہد (علم سیاسیا ت ) رہی ۔اور تیسرا مقام نبیلہ پروین شیخ سعید (سماجیات) کو ملا ۔
اسی طرح شعبہ سائنس سے عصفیہ علینا شیخ شارق (کیمسٹری )کو پہلا مقام ملا جبکہ دوسرے نمبر پر شازمینہ پروین محمد شفیق (میتھ)اور تیسرے مقام کو ادیبہ تبسم قاری احمد اللہ خان (بائیولوجی) حاصل کیا ۔
اس موقع پر سرسید احمد خان اردو جونیئر کالج اف ارٹس اینڈ سائنس کے معلمین رضوان اللہ خان سر محمد عابد سر محمد معین اختر سر عبدالرحمن سر سید عمران سر اور شعیب اللّه خان سر اور شیرین ناز میڈم كو تعلیمی سال 24-2023 کے اپنے اپنے شعبے میں نمایاں کارکردگی انجام دینے پر بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اساتذہ کو اعزازی شیلڈزدی گئی ۔ہر استاد کو انفرادی طور پر اسٹیج پر بلایا گیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تحائف پیش کیے گئے۔ اس موقع پر اساتذہ کے چہروں پر خوشی اور فخر کی جھلک واضح طور پر دیکھی جا سکتی تھی۔اس موقع پر ادارے کے غیر تدریسی عملے جن میں جواد دانش سر محمد سمیر سر اور محمد توفیق سر کو بھی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا
اس کے بعد سوسائٹی هذا کے سیکرٹری اور ادارے سر سید احمد خان اردو جونیئر کالج کے پرنسپل جناب ظفر پٹیل سر نے اساتذہ کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور ان کی محنت و لگن سے ہی طلباء کو کامیابی کی راہ ملتی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی انتھک محنت اور قربانیوں کو سراہنے کے لیے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد ضروری ہے۔
الفلاح ملٹی پرپز اینڈ ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جناب شیخ اعظم صاحب نے آج ہم اساتذہ کو تحائف پیش کر رہے ہیں، لیکن یہ تحائف ان کی محنت کا ایک چھوٹا سا اعتراف ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اساتذہ کی محنت اور لگن کو کبھی بھی مکمل طور پر سراہا نہیں جا سکتا، لیکن ہم کوشش کریں گے کہ ان کے کام کی قدر کی جائے اور انہیں ان کی محنت کا پھل ملے۔
آخر میں، میں تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہمیں امید ہے کہ ہم سب مل کر تعلیم کے میدان میں مزید ترقی کریں گے اور اپنے اساتذہ کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
تقریب کا اختتام کالج کی انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کے ساتھ کیا گیا کہ وہ مستقبل میں بھی تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کے احترام کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہیں گے۔
تقریب کے آخر میں اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے طلباء کو بہترین تعلیم دینے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ، طلباء اور والدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کی محنت کو تسلیم کیا اور اس تقریب کو ایک یادگار دن بنایا۔
یوں یوم اساتذہ کی یہ تقریب نہ صرف ایک خوشگوار اور پرمسرت موقع تھا بلکہ اس نے اساتذہ، طلباء، اور والدین کے درمیان محبت اور احترام کے رشتے کو مزید مضبوط کیا۔