اسلام نے اپنے ماننے والوں کو دوسرے دھرم و مذاہب کا احترام کرنے کا حکم دیا ہے.
اسی لیے وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں.
لیکن بھارت میں کچھ لوگ اپنی سیاسی مفاد کو دیکھتے ہوئے اسلام اور مسلمانوں کو برا بولنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔
تازہ معاملہ نتیش رانی صاحب کا ہے جنہوں نے احمد نگر کی ایک ریلی میں مسلمانوں کو مسجد میں گھس کر مارنے کی دھمکی دی اسی طرح گزشتہ سال جولائی میں شہر مالیگاؤں کے مکل ہندو سماج کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ مسلمان ملک کا آئین ختم کر دینا چاہتے ہیں تاکہ یہاں پر شریعت نافذ کی جا سکے.
انہوں نے مالیگاؤں کو منی پاکستان بھی قرار دیا۔ اسی مہینے میں انہوں نے شولا پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کو وارننگ دی تھی کہ وہ اورنگزیب کی تعریفیں کرنا بند کریں ورنہ قبرستان بھی انہی جگہ نہیں ملے گی۔ستمبر 2023 میں نتیش رانے جی نے پونے کے پونیشور مندر کے قریب رہائش پذیر مسلمانوں کو دھمکیاں دی تھیں اور کہا تھا کہ اگر انہوں نے علاقہ خالی نہیں کیا تو جس طرح بابری مسجد شہید کیا گیا تھا اسی طرح علاقے کے مسلمانوں کے گھر منہدم کر دیے جائیں گے.
اسی طرح مزید دیگر باتیں بھی انہوں نے کہی تھیں جو ایک صحیح الدماغ شخص ہرگز نہیں کہہ سکتا حکومتیں آتی جاتی رہی ہیں ہندوستان کا رہنے والا ہندو، مسلم، سکھ، دلت، عیسائی، اپنے اس ملک سے بے حد پیار محبت کرتا ہے اور اس کی حفاظت کی خاطر جان دینے کے لیے تیار رہتا ہے برسوں پہلے علامہ اقبال نے فرمایا تھا۔سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا
اسے رانے جی اپنے دماغ میں بسا لو!!