جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) مولانا قاری کلیم تڈوی جو ترکھیڑا تعلقہ شہادہ ضلع نندوربار کی جامع مسجد میں خدمات انجام دیتے ہیں، کو مسجد میں اچانک چکر آ جانے کے سبب گر پڑے انہیں برین ہیمرج ہو جانے کی وجہ سے فوری طور پر جلگاؤں کے خانگی اسپتال میں علاج کے لۓ داخل کیا گیا۔
قبائلی تڈوی برادری جو معاشی اعتبار سے انتہائی کمزور ہے نے مولانا کی مالی امداد کے لیے واٹس ایپ گروپ پر اپیل کی جسے پڑھ کر جلگاؤں ضلع منیار براداری کے صدر فاروق شیخ، سید چاند، رؤف ٹیلر، محسن یوسف، رفیق وائر مین اور مجاہد خان وغیرہ نے فوری طور پر اسپتال پہنچے اور آئی سی یو میں زیر علاج مولانا کی عیادت کر حالات دریافت کۓ
ان کے والد گمبھیر تڈوی اور رشتہ دار شریف تڈوی جو وہاں موجود تھے سے حالات جان کر فورا دس ہزار روپیہ کا چیک دیکر تعاون کیا اس پر مولانا کے اہل خانہ نے ضلع منیار براداری کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
فوٹو کیپشن
فاروق شیخ، سید چاند، رؤف ٹیلر، رفیق وائرمین، محسن یوسف، مجاہد خان اور شریف تڈوی، اسپتال کے منیجر دنیشور پاٹل اور گمبھیر تڈوی کو 10,000 روپے کا چیک دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

