کھام گاؤں ( پریس ریلیز واثق نوید)
ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، مہاراشٹر کے ریاستی صدر، جناب شیخ عبدالحمٰن نے حاجی اشرف منیار پر ہونے والے بے رحمانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ حالیہ وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا یہ دل دہلا دینے والا حملہ نہ صرف غیر انسانی ہے، بلکہ ہمارے معاشرت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور نفرت کی عکاسی کرتا ہے۔
شیخ عبدالر حمن نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوراً اور سختی سے اس حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔ ہر شہری کی حفاظت اور عزت کی ضمانت دی جانی چاہیے، چاہے ان کی مذہبی شناخت کچھ بھی ہو۔
ویلفیئر پارٹی نے ریلوے انتظامیہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ مسافروں کی حفاظت کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات کریں تاکہ مستقبل میں ایسی خونریزی کی تکرار نہ ہو۔
یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں نفرت اور تشدد کے خلاف متحد ہوکر ایک پرامن اور انصاف پسند معاشرہ قائم کرنا ہے۔ ہم سب کو مل کر اس سمت میں قدم بڑھانے کی ضرورت ہے۔
