اس ویڈیو کو مکمل دیکھنے کے لیئے یوٹیوب کے لوگو کو کلک کریں
مالیگاؤں ( پریس ریلیز ) آج
مؤرخہ 30 اگست بروز جمعہ کو مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن دھولیہ مالیگاؤں راشٹریہ NGO نے دھولیہ مالیگاؤں حلقے کی لوک سبھا پارلیمنٹ سانسند ادرنئے ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ صاحبہ کو مالیگاؤں کے مشہور و معروف واٹر ٹائیگر شکیل تیراک صاحب کیلئے ڈائیونگ سوٹ کے مطالبے کا میمورنڈم دیا،
واضح رہے کہ ڈائیونگ سوٹ اسے کہتے ہیں جو پانی میں پہننے کا سرکشا کوچ ( لباس) ہوتا ہے، جس میں آکسیجن سیلنڈر لگا ہوتا ہے اور چہرے پر آنکھوں کی حفاظت کیلئے چشمے کے ساتھ ایک ماسک ہوتا ہے، دونوں ہاتھوں پیروں میں مچھلی کے طرز پر پنکھ ہوتے ہیں، چنانچہ مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن کی جانب سے ماضی میں ڈائیونگ سوٹ کا مطالبہ بذریعہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے شہر کے سرکردہ و صاحب خیر شخصیات سے اپیل کی تھی کہ اگر کوئی شخص ہمارے لاکھوں دلوں کی دھڑکن واٹر ٹائیگر شکیل تیراک صاحب کیلئے ڈائیونگ سوٹ ہدیہ کرنا چاہتا ہے تو وہ ہمارے مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن کے نائب صدر جناب خالد sk صاحب سے رابطہ کریں مگر افسوس کہیں سے فون نہیں آیا مگر فاؤنڈیشن ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی صاحب شکیل تیراک صاحب حفاظت و سہولت کیلئے آگے نہیں آتا ہے تو پھر فاؤنڈیشن سرکاری طور پر ڈائیونگ سوٹ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا،
اسی کی یہ ایک کڑی تھی کہ فاؤنڈیشن نے آج لوک سبھا پارلیمنٹ سانسند ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ صاحبہ کو نیوریدھن دیا،
اس موقع پر فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کو زور دے کر یہ بات کہی گئی کہ آج عرصہ دراز سے ہمارے شکیل تیراک صاحب بنا کسی سرکشا کوچ کے صرف انڈروویر میں ہی ندی نالوں اور ڈیموں وغیرہ کی گہرائیوں میں جا کر لاشیں نکالتے ہیں، شکیل تیراک نے اپنے 20 سالہ کیرئیر میں اب تک ایک ہزار سے زائد لاشیں نکال چکے ہیں اور 100 سے زائد لوگوں کی جان بچا چکے ہیں لہٰذا اگر خدانخواستہ شکیل تیراک کو ہی کوئی جانی نقصان ہوگیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟
چنانچہ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے فاؤنڈیشن کے اراکین کی باتیں سننے کے بعد فوراً مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر شری رویندر جادھو صاحب کو اس پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت جاری کی، امید ہے کہ مانیے آیوک صاحب اس پر غور و فکر کر کے ہمارے کی شہر کی عظیم الشان نعمت محترم عالیجناب واٹر ٹائیگر شکیل تیراک صاحب کی حفاظت کیلئے ڈائیونگ سوٹ کا انتظام کریں گے، اگر آیوک صاحب فاؤنڈیشن کے اس مطالبے کو عملی جامہ پہنانے میں تاخیر کرتے ہیں یا ٹال مٹول کرتے ہیں تو فاؤنڈیشن عوامی مجمعے کے ساتھ زبردست احتجاج کرے گا، اور شکیل تیراک صاحب کیلئے ڈائیونگ سوٹ مہیا کرانے کی بھرپور کوشش کرے گا -
اس کوشش میں مسلم اُنّتی سیوا فاؤنڈیشن کے اراکین شیخ افروز سر، عبدالوحید عرف مُنا سیٹھ پیٹرول پمپ والے، اکبر وائرمین، مولانا عابد حسین، جناب خالد sk، عارف خان عرف ایّا ممبر، سلیم sk، ایڈووکیٹ مزمل حسین، ایڈووکیٹ شیخ ناظم، عبدالستار بھائی ایمبولینس والے، واصف بھائی ایمبولینس والے، شہباز بھائی ایمبولینس والے، عذیر احمد، عبید دی بوس، محمد مدثر، مبین احمد عرف روکھی بھائی، حافظ محمد ابراہیم ماسٹر، محمد آصف، موبائیل پوائنٹ ، اسماعیل ماسٹر، شاہد انجم، شیخ دانش، راشد بھائی فریج والے، ساجد فٹر، صاحبان موجود ہیں -


