تعلیمات رسول میں امت مسلمہ کو شجر کاری کا درس ملتا ہےـ شجرہ کاری کو صدقہ جاریہ سے تعبیر کیا جاتا ہےـ یہ وہ صدقہ ہے جو بعد از مرگ بھی انسان کے نامہ اعمال میں نیکی درج کرنے کا ذریعہ بنتا ہےـ موجودہ ترقی یافتہ دور میں انسانی صحت بہت زیادہ متاثر ہورہی ہےـ بچے، بوڑھے، جوان مختلف بیماریوں میں مبتلا نظر آتے ہیں۔
جس کی ایک وجہ معاشرے میں درخت کی کمی کو مانا جارہا ہےـ درخت انسان کو تازہ ہوا، مختلف جسمانی نشوونما سے بھر پور آکسیجن فراہم کرتا ہےـ ساتھ ہی انسانی صحت کے لئے نفع بخش پھل، پھول، بھی دیتا ہےـ اس کے علاوہ درختوں کی وجہ سے ہمارا معاشرہ سر سبز اور خوبصورت نظر آتا ہےـ شجر کاری کی اہمیت کے مد نظر سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے مرکزِ اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ،شہید عبد الحمید روڈ المعروف کسمباء روڈ مالیگاؤں کے باہر مختلف قسم کے درخت لگائے گئے ہیں۔
جس کی وجہ سے مرکز کے اطراف کا ماحول خوشگوار و خوبصورت نظر آتا ہےـ
بروز جمعرات 29 اگست 2024ء بعد نمازِ ظہر حضرت مولانا مفتی امتیاز نجمی، سید شعیب نوری،جمیل حسین رضوی، قاری عثمان نوری صاحبان کے ہاتھوں سے مزید درختوں کا اضافہ کیا گیاـ
قبل اس کے آلِ رسول حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ
(نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کی سرپرستی میں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج،الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم،نوری قصرُالیتمی، میں مختلف اقسام کے درخت اور پودے لگائے گئے ہیں،
اس موقع پر مصلیان جامع مسجد یارسول اللہ، و اہلیانِ محلہ نے مسرت و شادمانی کا اظہار کیاـ
رپورٹ : سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (میڈیا ٹیم)

