کھام گاؤں (واثق نوید) بشیریہ اردو گرلز ہائی اسکول امڑاپور میں ایک شاندار فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس فیسٹیول کا مقصد نہ صرف طلبہ کو تفریح فراہم کرنا تھا بلکہ انہیں کھانے کی ثقافت، صحت مند خوراک اور کاروباری مہارتوں سے بھی روشناس کرانا تھا۔
تقریب کا آغاز اس پروگرام کےصدر شیخ ظفر شیخ جعفر پٹیل صاحب (سیکرٹری بشیریہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی امڑاپور) کے دستِ مبارک سے ہوا، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر اس رنگا رنگ ایونٹ کا باضابطہ آغاز کیا۔
پروگرام کے ابتدائی خطاب میں بشیریہ گرلز اردو ہائی اسکول کے صدر ِمدرس جناب محمد پرویز احمد شیخ محمدسر نے کہا
کہ یہ فوڈ فیسٹیول ہمارے طلبہ کے لیے ایک زبردست تجربہ ثابت ہوا ہے۔ انہوں نے نہ صرف بہترین کھانے تیار کیے بلکہ انہیں تخلیقی انداز میں پیش بھی کیا۔
مجھے خوشی ہے کہ ہمارے طلبہ نے کاروباری حکمتِ عملی، ٹیم ورک اور جدت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ایسے ایونٹس سے طلبہ میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے
مہمانِ خصوصی شیخ اعظم شیخ قاسم صاحب ( صدر بشیریہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی امڑاپور)
نے اپنے خطاب میں کہا
یہ فوڈ فیسٹیول نہ صرف طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین موقع ہے بلکہ انہیں عملی زندگی کے لیے بھی تیار کرتا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ طلبہ نے اپنی محنت اور لگن سے ایک شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا ہے۔
والدین کی نمائندگی کرتے ہوئے الحاج امین صاحب نے کہا
ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بچے صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔ آج کا ایونٹ نہایت شاندار تھا، جس میں نہ صرف مزے دار کھانے تھے بلکہ طلبہ کی محنت اور لگن بھی نظر آئی۔
اخر میں صدر ِ مجلس شیخ ظفر پٹیل جعفر پٹیل نے اپنے
خطبہ صدارت میں کہا کہ
سب سے پہلے، میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں آج اس خوبصورت موقع پر جمع ہونے کا موقع عطا فرمایا۔ میں بشیریہ گرلز اردو ہائی اسکول امڑاپور کی انتظامیہ، اساتذہ، اور محنتی طلبہ کو اس شاندار فوڈ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ فیسٹیول نہ صرف ایک تفریحی سرگرمی ہے بلکہ اس میں چھپی تعلیمی، تخلیقی، اور عملی پہلوؤں کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ آج میں نے طلبہ کی محنت، لگن اور جوش و خروش کو دیکھ کر یہ محسوس کیا کہ ہمارا مستقبل واقعی روشن ہے۔
اس موقع پر مختلف اسٹالز لگائے گئے جن میں چٹخارے دار دیسی کھانے، فاسٹ فوڈ، میٹھے پکوان اور مشروبات شامل تھے۔
طلبہ نے بڑی دلچسپی سے مختلف کھانے تیار کیے اور انہیں خوبصورتی سے پیش کیا۔ مہمانوں نے نہ صرف کھانے کے ذائقے کی تعریف کی بلکہ ان کی تخلیقی پیشکش کو بھی سراہا۔
یاد رہے اس شاندار پروگرام کو کامیاب بنانے میں بشیریہ گرلز اردو ہائی اسکول کے تدریسی اور غیر تدریسی عملہ جس میں قابل ذکر عارف خان سر ،شیخ سمیر سر ، سمیر الفو سید سر ،شیخ نثار سر جبکہ معلمات میں شیخ تمیزہ میم اور نصرت پروین میڈم ۔اور غیر تدریسی عملے کی انتھک شامل رہی ۔
آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پرنسپل اور اساتذہ نے کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی اور طلبہ کو ایسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

