حکومت مہاراشٹر کے محکمہ ہنر مندی (Dept. Of. skill Development) کے زیر اہتمام انڈسٹریل ٹریننگ سینٹر (واقع انڈسٹریل سوسائٹی ،قدوائی روڈ) میں گلوریئس ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ایک مختصر مدتی فری سولار سرٹیفکیٹ کورس(Solar PV
installer ) کا انعقاد کیا گیا ،
جس میں شہر کے معروف سولار انسٹرکٹر (محکمہ ہنر مندی ، گورنمنٹ آف مہاراشٹر)، ماہر انجینئر، پروفیسر حبیب الرحمن انصاری ( ڈائریکٹر گلورئیس ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ) نے اپنی خدمات انجام دیں ،موصوف نے اپنے تجربات اور تعلیمی قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے طلباء کو بہترین انداز میں ٹریننگ دی۔تھیوری کے ساتھ ہی پریکٹیکل کے لئے مرسی ہاسپٹل جلال آباد میں جاری On-Grid Solar system کی وزٹ کرائی گئی، بعد ازاں شہر مالیگاوں کے اولین سولار پاورلوم جو کہOff- Grid solar system پر زائد از 06 ماہ سے کامیابی سے چل رہا ہے۔
اس کی وزٹ کرائی گئی۔ چونکہ یہ شعبہ پریکٹیکل سے زیادہ مربوط ہے اس لئے تمام ہی طلباء کو گلوریئس ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ, واقع اقصیٰ کالونی ،میں جدید ترین سولار پینل ( 600WT , 680 WT) پر پریکٹیکل کرایا گیا،
اس کورس کے اختتام پر سرکار سے منظور شدہ سرٹیفکیٹ کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر عارف انجم سر( پرنسپال سٹی کالج) اور ناسک سے تشریف لائے جناب سنجے بھامرے سر ( محکمہ ہنر مندی ، گورنمنٹ آف مہاراشٹر) مدعو تھے ۔
ساتھ ہی انڈسٹریل سوسائٹی کے ذمہ داران جناب ایڈووکیٹ ہدایت اللّہ صاحب ،مینیجر جناب عبد الخالق صاحب ،ڈائریکٹر آصف شاہ صاحب اور جناب خورشید احمد صاحب بہ نفس نفیس موجود رہے ۔الفلاح I.T.I پوار واڑی کے *محترم پرنسپال عبدالاحد سر* مع ٹیچنگ اسٹاف نے پروگرام میں اپنی شرکت درج کروائی ۔
کورس کرنے والے طلباء نے اپنے تاثرات میں اطمینان کا اظہار کیا خصوصاً پریکٹیکل میں سولار پاورلوم کی ستائش کی۔
مہمان مقرر جناب ڈاکٹر عارف انجم سر نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو اس ہنر اور ہنر مندی کی اہمیت کا احساس دلایا ۔
جناب سنجے بھامرے سر نے حکومت کی مختلف اسکیموں کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی ، سولار بزنس اور اس شعبے میں موجود سرکاری مراعات حاضرین کے درمیان پیش کیں ۔اور مزید اس طرح کے فری کورسیز مالیگاوں میں دینے کا وعدہ کیا،۔
اس مختصر مدتی کورس کی آرگنائزر محترمہ یاسمین میڈم نے اول تا آخر بحسن وخوبی ذمہ داری انجام دی ،ڈاکٹر عارف انجم سر اور سوسائٹی کے ذمہ داران نے پرفیسر حبیب الرحمن سر کی گزشتہ و موجودہ مخلصانہ خدمات کی ستائش کرتے ہوئے مسقبل میں مزید ترقیات کے لئے اپنی دعاؤں سے نوازا،
پروفیسر حبیب الرحمن سر نے تمام ہی طلباء کو 350 KW کے پروجیکٹ کے لئے سائٹ جاب آفر کی ہے ،جو طلباء کام کرنا چاہتے ہیں وہ اپنا Resume حبیب الرحمن سر کو WhatsApp کر دیں ان کو ان شاءاللہ امراوتی میں جاری 350 KW کے پروجیکٹ سائٹ پر بھیجا جائیگا۔


