مالیگاؤں۔11 فروری 2025 بروز منگل شام میں اے بی آر انگلش میڈیم کا دوسرا سالانہ ثقافتی پروگرام بمقام ڈبل باٹلی پارک نزد اقصی کالونی پانی کی ٹنکی کے پاس بڑے ہی جاندار طریقے سے پیش کیا گیا۔
جس میں ننھے ننھے معصوم بچوں نے اپنی شاندار کارکردگی پیش کرکے حاضرین سے داد وتحسین حاصل کی۔
اس پروگرام کی صدارت مشہور سماجی و سیاسی ورکر شیخ احسان صاحب نے فرمائی ۔
جبکہ مہمان کرام میں حاجی عبدالرشید صاحب، عبدالعزیز للو صاحب، انجینئر شاہد محمود صاحب ،فیض واصف وکیل صاحب، ایڈوکیٹ سعود صاحب، شیخ امام پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر شیخ تنویر صاحب، ریحان آصف سر، زاہد انورسر، عابد بھائی، لالا پٹیل صاحب، ابو الحسن صاحب اور حامد سبحانی صاحب موجود رہے۔
پروگرام کا آغاز افسر الحق عبد العزیز کی قرات سے ہوا۔ رسم گل پیشی زاہد امین سر جب کہ ابتدائی نظامت سعدیہ مس اور اغراض و مقاصد حافظ یاسر صاحب نے پیش کی ۔
اس پروگرام میں نرسری جماعت اول و دوم جماعت کے معصوم اور پیارے بچوں نے انتہائی شاندار طریقے سے اساتذہ کرام کے ذریعے تیار کردہ مختلف النوع قسم پروگرام کو پیش کر کے جہاں نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو پیش کیا بلکہ اپنی خداداد فنکارانہ مخفی قابلیت کو انتہائی موثر انداز میں پیش کیا اس کے علاوہ لبنی مس کا گیت ،حامد سبحانی صاحب کی ہزل، اور صائمہ مس کی مترنم غزل نے سامعین کو محسور کر دیا۔
زاہد امین سر نے پروگرام کی بہترین نظامت کر کے سامعین کو آخر تک باندھے رکھا۔
پروگرام کے آخر میں اے بی آر انگلش میڈیم اسکول کے چیئرمین عمران احمد سر اور اے بی آر انگلش میں میڈیم اسکول کی ہیڈ مسٹریس انصاری رافیعہ مس کے دست مبارک سے تمام ہی شریک طلبہ و طالبات اساتذہ کرام و مہمانان مکرم کی خدمت میں تحائف پیش کر کے حوصلہ افزائی کی گئی ۔
آخر میں اسکول ہذا کے سیکرٹری حافظ یاسر عبدالرشید صاحب کی جانب سے رسم شکریہ ادا کرکے پروگرام کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔
ش۔ن۔ا۔۔اے بی آر انگلش میڈیم اسکول
