مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیئے اس لنک کو کلک کریں ۔
اس لنک کو واٹس اپ گروپ پر
ضرور سینڈ کریں پیشگی شکریہ
ثناء نیوز پورٹل پر خبر ذومین کر کے پڑھنے کی سہولت سے استفادہ حاصل کریں ۔
مالیگاؤں ۔ یہ بتاتے ہوئے بڑی خوشی و مسرت ہو رہی ہے کہ یوا مومن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مورخہ 9 فروری 2025 بروز اتوار، صبح 9 بجے، ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال، سٹیزن کیمپس مالیگاؤں میں امسال دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے بورڈ ایگزام کی تیاری کیسے کریں؟ گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا-
جس میں اشفاق لعل خان سر(جے اے ٹی)، معین سر(اے ٹی ٹی)، شہیم سر (ایوبی برائٹ کلاسیس) اور رومیشا میڈم نے دسویں بورڈ ایگزام میں کس طریقے سے زیادہ سے زیادہ مارکس حاصل کیے جائیں؟
اس کی رہنمائی کی اس پروگرام میں مالیگاؤں کی تمام اسکولوں سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی اور استفادہ کیا اشفاق لعل خان سر نے انگریزی مضمون، معین سر نے مراٹھی مضمون، شہیم سر نے میتھمیٹکس اور رومیشا میڈم نے سائنس مضمون کی رہنمائی کی-
ساتھ ہی ساتھ بورڈ پیپر پر معلومات کس طرح سے بھری جائے اس بات کی بھی معلومات فراہم کی۔
تمام ہی ٹرینر اساتذہ کرام کا یوا مومن فاؤنڈیشن کے ڈمہ داران کی جانب سے میمنٹو، گلاب اور توصیفی کلمات ادا کر کے شکریہ بھی ادا کیا گیا-
اس پروگرام کی نظامات رضوان ربانی سر نے بڑے ہی بہترین انداز میں کی اور بچوں کو اپنے مفید مشوروں سے نوازا ہم صدر و اراکین یوا مومن فاؤنڈیشن، سٹیزن کیمپس کے روح رواں و چیرمین محترم الحاج ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب، ان کے صاحبزادے ڈاکٹر ایوبی معاذ احمد صاحب، سردار پرائمری اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ ایوبی پروین میڈم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے بلا کسی معاوضے کے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی ہال میں پروگرام کی پرمیشن دی ساتھ ہی شہر کی تمام ہالی اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر و اساتذہ کرام و طلباء و طالبات کا بھی شکریہ
