حلقۂ احباب کے لیے یہ خبر باعث خوشی و مسرت ہے کہ ہمارے عزیز ساتھی منظور احمد مولوی محمد ایوب کے فرزند حافظ مبشر نے رنگون والا ڈینٹل کالج پونے سے بی ڈی ایس میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ اپنے شہر کا نام روشن کیا ہے۔
ڈاکٹر صاحب حافظ قرآن بھی ہیں جو کالج میں دوران تعلیم رمضان المبارک میں تراویح بھی پڑھاتے تھے۔ موصوف شہر عزیز مالیگاؤں کی مشہور و معروف شخصیت، جامعة الصالحات کے بانیان میں سے حضرت مولانا ایوب صاحبؒ کے پوتے ہیں۔ ڈاکٹر حافظ مبشر کی اس نمایاں کامیابی پر آج خانوادہ ضرور رشک کررہا ہے۔
اس پر مسرت موقع پر ہم ڈاکٹر حافظ مبشر، ان کے والدین اور پورے خانوادے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالٰی ہر امتحان میں کامیابی مقدر فرمائے اور عملی زندگی میں بھی سرخرو فرما کر خلق خدا کے لیے نافع بنائیں۔
نیک خواہشات منجانب: صدر و اراکین بزم فیضان قمر، حلقۂ دوست و احباب مالیگاؤں



