
حضرت مولانا غلام محمد وستانوی صاحب کا سانحۂ ارتحال پوری ملت اسلامیہ ہندیہ کے لیے رنج و الم کا باعث ہے، خاص طریقے پر مدارس،مکاتب اور معاہد سے جڑے ہوئے لوگوں کے لیے یہ ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، قرآن مجید اور مدارس کے تئیں حضرت وستانوی مرحوم کی جو خدمات ہیں وہ ناقابلِ فراموش ہیں،
شہرِ عزیز میں ان کے فیض یافتگان کی بڑی تعداد ہے،اسی کے پیش نظر اس عظیم محسن و رہنما عالم دین کی یاد میں ایک تعزیتی نشست کل بروز پیر بتاریخ5؍مئی 2025ء مطابق ۶؍ ذی القعدہ ۱۴۴۶ھ بعد نماز عشاء فوراً اکبری مسجد (محوی نگر) میں وفاق المدارس والمکاتب کے زیراہتمام منعقد کی جارہی ہے،
اس تعزیتی نشست کی صدارت حضرت مولانا محمد ادریس عقیل ملی قاسمی دامت برکاتہم (صدر وفاق المدارس والمکاتب) فرمائیں گے،
نیز شہر عزیز کے مؤقرومحترم علماء و مشاہیر کا خطاب ہوگا،اہل مدارس و مکاتب اور عوام الناس سے گذارش ہے کہ وقت مقررہ کا خیال رکھتے ہوئے اس تعزیتی نشست میں شرکت فرمائیں ۔
والسلام
محمد عمرین محفوظ رحمانی
(جنرل سکریٹری وفاق المدارس والمکاتب، مالیگاؤں)