سندھ کھیڑ راجہ ، قاضی شہر معمر بزرگ قاضی سید منظوالحسن کا انتقال، جامع مسجد سندھ کھیڑ راجہ میں تدفین
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 26, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) بلڈھانہ ضلع کے تاریخی شہر سندھ کھیڑ راجہ کے ساکن ، راشٹروادی کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) اقلیتی شعبہ کے ریاستی صدر و ضلع بلڈانہ کے صدر ایڈوکیٹ ناظر قاضی کے والدِ بزرگوار، قاضی شہر ، معروف معمر بزرگ قاضی سید منظوالحسن بروز اتوار 26 جنوری کو علی الصبح ضعفِ عمری کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 90 برس تھی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین اسی روز دوپہر 4 بجے جامع مسجد سندھ کھیڑ راجہ میں ادا کی گئی، جہاں شرعی طریقے سے تدفین عمل میں آئی۔ آخری رسومات کے موقع پر شہر اور اطراف کے علاقوں میں سوگ کی کیفیت رہی۔ نمازِ جنازہ و تدفین میں سیاسی، سماجی، تعلیمی، مذہبی شخصیات، صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایڈوکیٹ ناظر قاضی اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)