مہاراشٹر طیارہ حادثہ: دہلی میں پائلٹ بیٹی کی شادی کی تیاری کر رہے خاندان میں ماتم
Author -
personحاجی شاھد انجم
جنوری 29, 2026
0
share
(قومی آواز) قومی راجدھانی دہلی کے صفدرجنگ انکلیو میں بدھ کے روز گہری اداسی کا ماحول دیکھا گیا۔ کیپٹن شامبھوی پاٹھک کے گھر کے باہر سناٹا پسرا ہوا تھا اور تعزیت کے لیے لوگوں کا سلسلہ جاری تھا۔ جس ماں کی آنکھوں میں بیٹی کی شادی کے خواب تھے، وہی ماں اب مہاراشٹرکے بارا متی میں ہوئے طیارہ حادثے میں بیٹی کو کھونے کے غم سے نڈھال ہے۔
تقریباً 25 سالہ شامبھوی پاٹھک مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کو لے جا رہے وی ایس آر وینچرز کے لیرجیٹ 45 طیارہ کے پائلٹ عملے میں شامل تھی۔ یہ طیارہ بدھ کے روز ممبئی سے اڑان بھرنے کے بعد اپنی مقررہ لینڈنگ سے چند منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں شامبھوی سمیت 5 لوگوں کی موت ہو گئی۔ دہلی واقع شامبھوی کے گھر میں اس کی والدہ، جو ایئر فورس بال بھارتی اسکول میں ٹیچر ہیں، کا رو رو کر برا حال ہے۔ متوفیہ کے والد جو ریٹائرڈ آرمی پائلٹ ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پونے کے لیے روانہ ہو گئے۔ والدین اپنی بیٹی کی شادی کی تیاریاں کر رہے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق خاندان نے پہلے ہی اس موضوع پر بات چیت شروع کر دی تھی۔ شامبھوی کا چھوٹا بھائی تقریباً 22 سال کا ہے اور وہ بحریہ میں خدمات انجام دے رہا ہے