کڑپہ میں بائیک پر کرتب بازی کے ذریعہ ریل بنانے کی کوشش ، ایک کی موت ، دوسرا زخمی
Author -
personحاجی شاھد انجم
فروری 06, 2026
0
share
حیدرآباد ۔ 5 فروری ( سیاست نیوز) : سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر ریلز بناتے ہوئے شہرت حاصل کرنے کے لیے نوجوان اکثر اپنی جان کو بھی خطرے میں ڈال رہے ہیں ۔ ایسا ہی ایک واقعہ کڑپہ میں پیش آیا جس میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی اور ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مبارک نامی ایک نوجوان اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر بائیک پر کرتب بازی کرتے ہوئے ریلز بنا رہا تھا اس نے بائیک کو ایک ہی ٹائر پر تقریبا تین کلو میٹر تک گاڑی چلائی اچانک اس کی گاڑی کا توازن بگڑ گیا اور وہ دونوں نیچے گر گئے۔ اس حادثہ میں مبارک کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا۔ اس حادثہ کے بعد عوام نے مطالبہ کیا کہ ریلز بناتے ہوئے کرتب بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ کڑپہ میں ریلز بنانے کے لیے کرتب بازی کرتے ہوئے حادثات کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ان پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کرتب بازی سے وہ خود اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور دیگر مسافروں کے لیے بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں