مالیگاؤں (پریس ریلیز ) ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست نمبر(233) بتاریخ 28 مارچ 2026ء بروز سنیچر کی شب ٹھیک دس بجے اے ٹی ٹی کیمپس میں ہوگی-
صدارت کے فرائض محترم ڈاکٹر مبین نذیر صاحب (معروف انشائیہ نگار و کہانی کار، اسسٹنٹ پروفیسر سٹی کالج)انجام دیں گے۔
قلم کاران میں ڈاکٹر اقبال برکی (ادیب الاطفال) ہارون اختر (افسانہ نگار) رشید آرٹسٹ و عظمت اقبال صاحبان اپنی تخلیقات پیش کریں گے- پیش کی گئی تخلیقات پر تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- نظامت کے فرائض محمد امین سر انجام دیں گے۔
اردو زبان و ادب سے محبت رکھنے والے اساتذہ، زیر تربیت معلمین، و طلباء سے شرکت کی گزارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-